خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائیں اور جو ۔۔ نادیہ حسین نے خواتین کو سرجری کے بارے میں کیا معلومات دیں؟

ہماری ویب  |  Apr 30, 2021

پاکستانی فیشن انڈسٹری اور شوبز کی باصلاحیت اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ انہیں اب ماڈلنگ کی پیشکش نہیں کی جاتیں اس کے باجود فیشن انڈسٹری میں نئی آنے والی لڑکیاں یہ کہتی پھرتی ہیں کہ نادیہ حسین جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں۔

ایک چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ اور اداکاری کرنے کے باعث انہیں عوام سے بہت پیار ملا اور اب تک وہ لوگوں کا پیار حاصل کر رہی ہیں تاہم ماڈلنگ کے میدان میں آنے والی نئی لڑکیاں ان سے متعلق مثبت رائے نہیں رکھتیں۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ میں آنے والی نئی لڑکیاں یہ کہتی ہیں کہ ’نادیہ‘ جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں، جبکہ مصروفیت اور ماڈلنگ کی آفرز کو ٹھکرانے کی وجہ سے اب انہیں آفرز آنا ہی بند ہوچکی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ وہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے کے حق میں ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ جب بھی جس خاتون کو ضرورت محسوس ہو اور اس کے پاس پیسے ہوں تو وہ ضرور پلاسٹک سرجری لازمی کروائے۔

نادیہ حسین نے واضح کیا کہ زندگی میں جب کبھی انہیں ضرورت محسوس ہوئی تو وہ بھی پلاسٹک سرجری کروائیں گی۔

اداکاری و ماڈلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ دونوں کام وقت مانگتے ہیں اور یہ لازمی نہیں ہے کہ ایک اچھا ماڈل بہترین اور کامیاب اداکار بھی بنے۔

ماضی کی سپر ماڈل نے مشورہ دیا کہ طلبہ کے فیشن ماڈلز بھی ہونے چاہیے اور ساتھ ہی انہوں نے ماڈلنگ کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ماڈلنگ کرنے کی اجازت دیا کریں۔

خیال رہے کہ نادیہ حسین ماڈلنگ ریمپ پر تقریبا 2 دہائیوں تک راج کر چکی ہیں، انہوں نے سنہ 2000 سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کر دیا تھا اور انہیں چند سالوں بعد بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی اور وہ سپ ماڈل بنیں بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے پلیٹ فارم پر بھی جوہر دکھائے۔

ماضی کی مشہور ماڈل نادیہ حسین آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خواتین کو میک اپ ٹیوٹوریل سے متعلق گائیڈ کرتی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More