جب طلاق ہوئی تو ایک بیٹی تھی لوگوں نے کہا کہ ۔۔ طلاق کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ جویریہ عباسی اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Apr 30, 2021

شوبز کی مشہور اداکارہ جویریہ عباسی اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں اور کئی سالوں سے ڈارمہ انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں۔

اب انہوں نے بطور سنگل مدر اپنا تجربہ شیئر کردیا جنہیں ان کے مداح جاننا چاہتے تھے۔

حال ہی میں اداکارہ جویریہ عباسی نے ایک ویب ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی طلاق اور اپنی بیٹی کی پرورش سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ کیوں کہتے ہیں اکیلی ماں ہونا بہت مشکل کام ہے، میرے نزدیک یہ ایک پرجوش بات ہے۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ شوہر ہونا ضروری ہے اور بچے مرد ہی پالے گا جب کہ میں ایک اداکارہ ہوں، اچھا کماتی ہوں، میرا طرز رہائش بہت اچھا ہے، میں اتنا کماتی ہوں کہ اپنی اولاد کو بہت اچھے سے پال سکتی ہوں۔

اداکارہ نے کہاکہ مجھے مرد کی ضرورت نہیں ہے اور میں نے اپنی بیٹی کو بہت اچھے سے پالا بھی ہے تو کیا ضرورت ہے، مجھے نہیں سمجھ آتا کہ لوگ علیحدگی پر روتے کیوں ہیں، اگر ہوگیا ہے تو رونا بند کریں کیوں کہ اللہ نے آپ کو ایک موقع دیا ہے کہ آپ ایک برے تعلق سے نکل کر خود سے تعلق بنائیں اور اپنی زندگی جیئیں۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد مجھے وقت لگا، میرا اس وقت دل بہت ٹوٹا ہوا تھا میں روئی بھی بہت لیکن میری فیملی نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا، لوگ کہتے تھے کہ کیوں کہ میں ایک اداکارہ ہوں، طلاق یافتہ ہوں اور بچی کی ماں بھی تو مجھ سے شادی کون کرے گا لیکن پھر میں نے فیصلہ کیا کوئی مجھ سے کیا مجھے اب کسی سے شادی نہیں کرنی۔

خیال رہے کہ معروف اداکارہ جویریہ عباسی سن 1997 میں اداکار شمعون عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسل ہوئی تھیں ، 2010 میں دونوں کی طلاق ہوئی، ان کی ایک بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More