اٹھتے بیٹھتے وقت گھٹنوں سے چٹخنے کی آواز آتی ہے؟ جانیں وہ وجہ جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہیں ہوگی

ہماری ویب  |  Apr 30, 2021

کیا بیٹھے سے اُٹھتے وقت یا سیڑھیاں چڑھتے وقت آپ کے گٹھنوں سے ٹک ٹک کی آوازیں آتی ہیں؟ یہ آوازیں بعض اوقات گٹھنے کے جوڑ بڑھ جانے کی وجہ سے یا گٹھنے کے جوڑ صحیح جگہ نہ ہونے کی وجہ سے آتی ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے جانیئے اس حوالے سے مندرجہ ذیل وجوہات۔

گھٹنے کے گرد غیر ضروری پٹھے ہونا اگر آپ کےگھٹنے پر کبھی چوٹ لگی ہواور اس کا مناسب علاج نہیں ہوا ہو تو یہ آپ کے گھٹنےکے گرد غیر ضروری پٹھے بننے کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکا کے بیلر کالج کے محققین نے لوگوں کے ایک بڑے گروپ کے مابین مطالعہ کروایا جن کے گھٹنوں سے چٹخنے کی آوازیں باقاعدگی سے آتی تھیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 75 فیصد لوگوں کو اوسٹیو آرتھرائیٹس تھا ، جس کا مطلب ہے کہ ان کے جوڑ چڑھے ہوئے تھے۔ آرتھرائیٹس ہونے سے سوزش اور ٹیڑھا پن ہوسکتا ہے جس کے سبب حرکت کی صورت میں ٹک ٹک کی آوزیں آسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جن لوگوں کے بعض اوقات گھٹنوں سے چٹحنے کی آوازیں آتی ہیں وہ ایک سال میں تقریبا دو مرتبہ گٹھیا کی تکلیف دہ درد سے گزرتےہیں۔ جوکہ اچھی علامت نہیں۔

خوش قسمتی سے گھٹنوں سے چٹخ جیسی آواز پیدا ہونا بہت زیادہ خطرناک بات بھی نہیں ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے آپ چند ضروری چیزیں کرسکتے ہیں کہ آسٹیو ارتھرائٹس یا باقاعدگی سے گٹھیا پیدا ہونے کا خطرہ ہر ممکن حد تک کم ہوسکے۔

مثال کے طور پر ،روزانہ ورزش کرنے سے آپ کو اس مسئلے سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ روزانہ سائیکل چلانے سے بھی گھٹنے سے نکلنے والی آوازوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More