مجھے بھنڈی پسند ہے ۔۔۔ پاکستانی اداکارائیں کھانے میں کیا شوق سے کھانا پسند کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 30, 2021

کھانے سے زندگی ہے اور کچھ لوگ تو جیتے ہی صرف کھانے کے لئے ہیں، اور اپنے طور پر دنیا بھر کے ہر قسم کے کھانے کھاتے ہیں اور کئی کئی ممالک میں بھی صرف کھانا کھانے کے لئے جاتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسی کھانے کی ڈش ہمیں ضرور یاد رہتی ہے جو ہماری پسندیدہ ہوتی ہے جسے ہم روزانہ کھانا پسند کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کچھ کھانے کو ملے یا نہ ملے، کھانے کی پسندیدہ ڈش ضرور ملے۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں پاکستانی اداکاراؤں کی پسند کے کھانے جو وہ کھانا بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔

سجل علی:

سجل علی نے پچھلے دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی تھی، جس میں وہ کہتی ہیں: '' مجھے تو بھنڈی بہت پسند ہے، میں بھنڈی بہت شوق سے کھاتی ہوں۔''

ماہرہ خان"

ماہرہ خان کو ہر قسم کے چاول کھانے بہت پسند ہیں اور یہ بھی بریانی کی دیوانی ہیں۔ اکثر شوٹنگ کر دوران بھی یہ بریانی کھاتی نظر آتی ہیں۔

نیلم منیر:

نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ: '' مجھے پائے اور نہاری کھانا بہت پسند ہے، دیسی کھانے میں شوق سے کھاتی ہوں۔''

علیزے شاہ

علیزے شاہ کو پیزا کھانا بہت پسند ہے، یہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر زیادہ تر پیزا ہی شیئر کرتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی:

یمنیٰ زیدی کہتی ہیں: '' میں ناشتہ کافی کے بغیر نہیں کرتی اور کھانے میں زنگر، ڈونٹس وغیرہ پسند کرتی ہوں۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More