محنت کریں حسد نہ کریں اور یہی راز ہے کہ ۔۔ دیکھیں اداکار فیصل قریشی کا خوبصورت گھر اور ساتھ ہی جانیں ان سے متعلق دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Apr 30, 2021

شوبز لیجنڈ فیصل قریشی کاشمار پاکستان کے کامیاب ترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جو آج بھی اتنے ہی متحرک اور جوان دکھائی دیتے ہیں۔ فیصل قریشی نے اداکاری کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی وی پروڈیوسر اور شو میزبان بھی ہیں۔

آج ہم نامور اداکار فیصل قریشی کے گھر کا مختر وزٹ کرنے جا رہے ہیں جہاں ہم ان کی معیار زندگی، رہنے کا انداز اور مختلف چیزوں کے بارے میں جانیں گے۔

اداکار فیصل قریشی سے پہلا سوال کیا گیا کہ انہوں نے ناشتے میں کیا کہا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے ناشتے میں آملیٹ کھایا، اور آج کل وہ ڈائٹ پر ہیں۔ فیصل قریشی کے گھر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ گھر میں ساری سجاوٹ وہی کرتے ہیں۔

اداکار سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کی جوانی کا کیا راز ہے جس پر ان کا کہنا تھا محنت کریں ، حسد نہ کریں اور زندگی اچھی گزاریں۔

فیصل قریشی نے اپنا گھر دکھاتے ہوئے اور ڈیکوریشن آئٹم جمع کرنے کے حوالے سے کہا کہ مجھے ان چیزوں کو جمع کرنے میں وقت لگا ہے جو مجھے چیز پسند آتی خرید لیتا۔

ایک اور جگہ فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ کھانا بھی پکاتے ہیں ، میری بہت ساری یوٹیوب ویڈیوز ہیں، اگر آپ وہ ویڈیوز دیکھیں تو میں آپ کو اسی کچن میں کھانا پکاتا نظر آؤں گا۔ فیصل نے بتایا کہ وہ دیسی کھانوں میں کڑاہی بہت شوق سے بناتے بھی ہیں اور کھاتے بھی ہیں۔

مایہ ناز اداکار فیصل نے مزید بتایا کہ ان کے گھومنے پھرنے کی سب سے پسندیدہ جگہ ترکی ہے۔

فیصل کو چائے اور کافی دونوں کا بہت شوق ہے۔ علاوہ ازیں فیصل قریشی کے گھر میں ایک وارڈ روب کا کمرہ بھی موجود ہے جہاں ان کے متعدد کپڑے جن میں ٹی شرٹس، جیکٹس گلاسز اور گھڑیاں موجود ہیں۔ فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ ہو نہ ہو آپ کے وارڈروب میں سیاہ رنگ کے کپڑے لازمی ہونے چاہئیں۔

مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More