رمضان میں تو بخش دو ۔۔ چوروں نے اداکارہ حرا مانی کو بھی لوٹ لیا

ہماری ویب  |  May 02, 2021

اداکارہ حرا مانی جو آج کل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نظر آتی ہیں، کبھی اپنی نجی زندگی کے حوالے سے پوسٹ شیئر کرتی ہیں تو کبھی کسی شخصیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ گزشتہ روز حرامانی کو ان کے گھر کی دہلیز پر چوروں نے لوٹ لیا اور فوری فرار ہوگئے۔

کل انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ: '' اداکارہ حرا مانی گاڑی میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر پہنچیں، ان کا ایک بیٹا گاڑی سے نکل کر گھر کے دروازے پر کھڑا تھا، جبکہ دوسرا بیٹا ابراہیم گاڑی سے نکلا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک موٹر سائیکل سوار چور آگیا اور گاڑی کے فرنٹ ڈور کے پاس دوسرا موٹرسائیکل سوار آ پہنچا، چوروں نے حرا کا موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھینی اور چلتے بنے۔''

حرا کے ساتھ چوری کی اس واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، ہر طرف محفوظ رہنے اور خبردار رہنے کے لئے ہدایت کی جا رہی ہے۔

وہیں حرا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ: '' چوروں کے لئے ابراہیم صحیح تعقب تھا'' یعنی اگر حرا ان کو موبائل نہ دیتی تو یہ ممکن تھا کہ ان کے چھوٹے بیٹے ابراہیم کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔

نجی ٹی وی پروڈیوسر نے ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ: '' مطلب رمضان میں تو بخش دو، شکر ہے کہ حرا کے بچوں کو کچھ نہیں ہوا وہ محفوظ رہے۔''

بعد ازاں حرا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سفید لباس میں اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ: '' جا تجھے معاف کیا، میرا موبائل چھیننے والے۔''

واقعے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More