آٹھ ماہ کے بچے کی خوراک دودھ اور سیریلیک نہیں بلکہ ریت و کنکر ۔۔ جانیے اس صحت مند بچے کا تعلق کہاں سے ہے اور اس کی ماں اسے یہ کیوں کھلاتی ہے؟

ہماری ویب  |  May 03, 2021

بائیس سالہ ماں ایلس بینڈر کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے فینکس سے ہے، انھوں نے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے فرن کو ریت اور کنکر کھانے کی کھلی آزادی دے رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک بچے ماں کا دودھ پیتے ہوں، انھیں جراثیم سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا، اور اس طرح بچے کا امیون سسٹم مستحکم ہو جاتا ہے۔

ایلس بینڈر کو اس بات پر مضبوط یقین ہے کہ جب تک بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے، تب تک انھیں بیکٹیریا کا سامنا کرنا چاہیے، کیوں کہ ماں کا دودھ ان کی حفاظت کرتا ہے۔

عام طور سے نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے ماؤں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بہت زیادہ محتاط رہیں اور صفائی کا بہت خیال رکھیں، اور اپنے بچوں کو نقصان دہ بیماریوں اور الرجیز سے بچائیں۔

تاہم بائیس سالہ ایلس بینڈر کا نقطہ نظر عام طبی مشوروں سے بالکل مختلف ہے، ہائجین کی ہدایات کے برعکس وہ اپنے 8 خاتون نے اپنے بچے کی ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں جن میں وہ مزے اور پوری آزادی سے ریت کھاتا اور پتھر چوستا ہوا نظر آتا ہے، ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں خاتون کہتی ہیں کہ وہ بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہیں لیکن اس کو وہ سب کچھ کھانے کے لیے بھی چھوڑتی ہوں جو وہ کھانا چاہتا ہے۔

ماہ کے بچے کو کنکر چبانے دیتی ہیں، وہ ریت بھی کھاتا ہے اور لکڑی کے چھوٹے ٹکڑے بھی چوستا رہتا ہے۔

خاتون نے اپنے بچے کی ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں جن میں وہ مزے اور پوری آزادی سے ریت کھاتا اور پتھر چوستا ہوا نظر آتا ہے، ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں خاتون کہتی ہیں کہ وہ بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہیں لیکن اس کو وہ سب کچھ کھانے کے لیے بھی چھوڑتی ہوں جو وہ کھانا چاہتا ہے۔

بچے کو پالنے کے اس انداز کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جراثیموں سے نہیں ڈرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ ہمیں بیکٹیریا سے ڈارانے کے لیے مغربی ادویات کے سلسلے میں اربوں ڈالر کی اشتہار سازی کا بڑا ہاتھ ہے، میں نہیں ڈرتی بلکہ میں انھیں دعوت دیتی ہوں کیوں کہ مجھے فطرت اور اپنے بچے پر اعتماد ہے۔

انھوں نے کہا یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ بچے دودھ پینے کے عرصے کے دوران اپنی جبلت کے مطابق ہر چیز کھاتے ہیں، اس لیے جب تک وہ ماں کا دودھ پیتے رہیں، انھیں بیکٹیریا کا سامنا کرتے رہنا چاہیے۔

انٹرنیٹ پر صارفین نے ایلس بینڈر کے بچے پالنے کے طریقے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، کسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی زندگی خطرے سے دوچار کر رہی ہے، اور کوئی ان کی حوصلہ افزائی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More