ہم ساتھ پڑھتے تھے اور پھر ۔۔ اچانک شادی کرنے والی اداکارہ مریم انصاری کی اپنے شوہر اویس خان سے ملاقات کب اور کس طرح ہوئی؟ جانیئے

ہماری ویب  |  May 03, 2021

مریم انصاری شوبز کی ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنھوں نے متعدد اچھے ڈراموں میں کام کیا۔ رواں سال 7 فروری کو اداکارہ مریم انصاری اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو سابق پاکستانی وکٹ کیپر اور کپتان معین خان کے صاحبزادے ہیں۔ وہ بلے باز اعظم خان کا بھائی بھی ہے۔ دونوں کی جوڑی مداحوں کو خوب پسند آئی ہے۔

حال ہی میں مریم انصاری اور ان کے شوہر اویس خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے شادی سے قبل ہونے والی ملاقات اور دوستی کو محبت میں کیسے بدلا، سے متعلق گفتگو کی۔

معروف اداکارہ مریم انصاری اور اویس خان نے بتایا کہ شادی سے قبل دونوں کی کالج سے دوستی تھی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔

اویس نے بتایا کہ دونوں کالج سے دوست تھے، اویس نے پہلے مریم کی ریگنگ کی تھی تاہم اس کے بعد جا کر معذرت کی اور پھر دونوں کی دوستی ہوگئی۔

مریم کا کہنا تھا کہ دونوں کھانے پینے کے بے حد شوقین تھے اور کینٹین میں جا کر بہت کھایا کرتے تھے۔

اس کے بعد اویس پڑھنے کے لیے لندن چلے گئے، اس دوران مریم نے بھی لندن جانے کی کافی کوشش کی لیکن ہر بار ان کا ویزا مسترد ہوجاتا۔

مریم نے بتایا کہ وہ اویس کے پاس جا کر ہی ویزا مسترد ہونے پر روتیں جس پر وہ انہیں تسلی دیتے کہ وہ انہیں لندن لے کر چلیں گے، اور پھر ایک دن انہوں نے شادی کی پیشکش کردی۔

یاد رہے کہ اویس خان اور مریم انصاری کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں و دیگر افراد نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More