سُنبل کی زندگی کے لئے دُعا کریں کیونکہ وہ ۔۔۔ اداکارہ بُشریٰ انصاری کی بہن کی زندگی خطرے میں دعاؤں کی اپیل کر دی

ہماری ویب  |  May 03, 2021

بُشریٰ انصاری کی بہن سُنبل کئی دنوں سے وینٹیلیٹر پر ہیں اور ان کی طبیعت شدید خراب ہے، جس کی وجہ سے ان کی بہنیں آئے روز سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے لئے دعائیں کرتی نظر آتی ہیں۔

بُشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ: '' یہ ابھی کچھ دنوں پہلے کی تصویر ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یوں پریشانی کے دن گزارنے پڑیں گے، آپ لوگ سُنبل کی زندگی کے لئے دعا کریں۔''

انہوں نے مذید لکھا ہے کہ: '' میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے ہمارے لیے شدید تکلیف دہ ثابت ہوں گے،''

واضح رہے کہ بُشریٰ انصاری کی بہن کے علاوہ ان کی والدہ بھی علیل ہیں، جس کی وجہ سے یہ مزید پریشان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More