’جنت کے پتھر ۔۔ ان تصویر میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  May 04, 2021

سعودی حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مسجد الحرام کے اندر مقام ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر بنا کر پیش کر دیں۔

تصاویر مکہ مکرمہ کے ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبہ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بنائیں، یہ ایک ہزار سے زائد تصاویر دنیا بھر کے مسلمان پہلی مرتبہ دیکھیں گے۔

حجر اسود کی عکس بندی 49 ہزار میگا پکسل کی حد تک باریک بین تھی۔ تصاویر کو بنانے میں 50 سے زیادہ گھنٹے صرف ہوئے۔

حجر اسود خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی گوشے میں باہر کی طرف لگا ہوا ہے، حجر اسود سے خانہ کعبہ کا طواف شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم بھی ہوتا ہے، یہ بیضوی شکل کا ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل سیاہ ہے جب کہ اس کا قطر 30 سینٹی میٹر ہے۔

جبکہ مقام ابراہیم کی اس قدر شفاف تصاویر پہلی مرتبہ فوکس سٹاک پنوراما کی مدد سے سامنے آئی ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More