گھونسلے سے بنا ماسک ۔۔ کورونا کے خوف سے شہری کا انوکھا اقدام

ہماری ویب  |  May 04, 2021

بھارت میں ایک غریب عمر رسیدہ شخص نے پنشن لینے کے لیے چہرے پر ماسک کی بجائے گھونسلہ چڑھا لیا۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا چرواہا ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہے جو ملک میں کرونا کی دوسری اور انتہائی تشویشناک لہر سے لڑتے ہوئے ضروری سامان رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

میکالا نامی شخص کو اپنی پنشن لینے کے لئے سرکاری دفتر جانا پڑا لیکن اس کے پاس ماسک موجود نہیں تھا۔ بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیش نظر وہ یہ بات جانتا تھا کہ اسے چہرہ ڈھانپے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی لہٰذا اس نے جگاڑ نکالی کہ ماسک کی جگہ پرندے کا گھونسلہ پہن لیا جائے۔

یہ گھونسلہ چڑیا کی ایک قسم ویوربرڈ کا ہے جس نے اپنی ساخت کی بدولت ماسک کا کام بخوبی سرانجام دیا۔

اس منفرد ماسک کے ساتھ سرکاری دفترجانے والے میکالا نے دیکھنے والوں حیرت میں مبتلا کر دیا اور اس کی تصاویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

میکالا کی حالت زار دیکھنے کے بعد لوگ سرکاری دفاترسے ان لوگوں کیلئے ماسک اور کرونا سے بچاو کی دیگراشیاء کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں جو کہ وہ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More