سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کیلئے نجی ائیر لائن نے بڑا فیصلہ کرلیا

ہماری ویب  |  May 04, 2021

نجی ائیر لائن سیرین ائیر نے سعودی عرب سے پا کستان کے لئے 6خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، سرین ائیر سعودی عرب کے لئے جدید ائیر بس 330 طیارے استعمال کر ے گا۔

اس حوالے سے سیرین ائیر سی ای او صفدر ملک کا کہنا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد، جدہ سے اسلام آباد، جدہ لاہور کے لئے خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ریاض سے اسلام آباد کے لئے 7مئی 9مئی اور 12مئی کو پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ جدہ سے لاہور کے لئے 8 اور 11مئی کو پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

سی ای او صفدر ملک نے بتایا ہے کہ سرین ائیر جدہ سے اسلام آباد کے لئے 10مئی کو پرواز آپریٹ کر ے گی۔ پاکستان سے فیری فلائیٹ سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ سیرن ائیر کی بکنگ آفس سے ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی گئی۔

سیرین ائیر سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد ہم وطنوں کو عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے تا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More