عمران خان کا جڑواں ۔۔ بالکل ان کی طرح نظر آنے والا یہ شخص کون ہے؟

ہماری ویب  |  May 05, 2021

وزیرِاعظم عمران خان ہمیشہ عوام کے حقوق اور ان کو سولہت فراہم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، کبھی سیاسی بول چال تو کبھی اپنے وزراء کی کارکردگی سے نالاں رہتے ہیں۔

وہیں عوام ان کے جیسے لوگوں پر خوب نظر رکھتی ہے، جو ان سے شکل و مشابہت میں یکساں ہوتے ہیں۔ کچھ ماہ قبل بھی ایک امریکی گلوکار اور رولنگ اسٹون کے بانی مک جیگر کو بھی عمران خان کا ہم شکل قرار دیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر ان کا ایک جڑواں شخص ڈھوڈھ نکالا ہے جس کے ٹوئٹر پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

یہ شخص کون ہے؟ جس کو امریکہ کے لوگوں نے عمران خان سے مشابہہ قرار دیا ہے؟ آخر عمران خان کے دیوانے پوری دنیا میں موجود ہیں۔

امریکی اداکار اور فلم ساز ال پکینو

امریکی اداکار اور فلم ساز ال پکینو کے مداحوں کی ایک بڑی کثیر تعداد ہے جو ان کے اسٹائل اور ڈریسنگ کو بہت پسند کرتی ہے۔ گزشتہ روز ٹوئٹر پر ان کے مداح جس نے بیسٹ آف ال پکینو کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے، اس نے عمران خان اور ال پکینو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' عمران خان/ ال پلکینو '' جس سے دیگر صارفین نے بھی متفق قرار دیا۔

وہیں ایک اور صارف لوٹس نامی لڑکی نے عمران خان اور ال پکینو کے ماضی کی تصویر پر کیپشن میں لکھا کہ: '' دونوں ایک دوسرے کے زندہ جاوید جڑواں ہیں '' ان کا اسٹائل اور چال ڈھال بھی ایک دوسرے میں خوب ملتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More