میں دبئی میں کام کرتی تھی اور پھر ۔۔ جانیں نئی و مشہور اداکارہ ایمن سلیم کے بارے میں چند دلچسپ سچ جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

ہماری ویب  |  May 05, 2021

ڈرامہ انڈسٹری میں نیا ابھرتا ستارہ ایمن سلیم جو اس وقت مشہور ڈرامہ سیریل "چپکے چپکے" میں مشی کا کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے پہلے ہی پروجیکٹ سے محبت اور شہرت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن سلیم نےایک ویب چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور کیرئیر سے متعلق بہت ساری دلچسپ باتیں شئیر کیں۔

ایمن سلیم نے بتایا کہ انہیں پڑھنے لکھنے کا شروع سے بہت شوق ہے اور محنت اور لگن کے ساتھ مطالعہ بھی کرتی تھی۔اس کے علاوہ وہ کھیلوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔

اداکارہ ایمن نے بتایا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی آف پنسلوانیہ کے وارٹن اسکول گئیں کیونکہ انہیں ہمیشہ کاروبار میں دلچسپی تھی اس لئے انہوں نے فنانس اور اسٹریٹجک بزنس مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔

ایمن نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اپنا کاروبار کرنا چاہتی تھیں لیکن انویسٹمنٹ بینکر تک ہی انہوں نے اپنا کام جاری رکھا۔

اداکارہ نے اپنے عالمی ریکارڈ کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ سن 2010 کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 19 لڑکیوں کو اسمارٹ کار میں ڈالنے کاآئیڈیا انہیں کا تھا, اور بہت کوشش کے بعد وہ عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا کہ اداکاری کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اور کبھی اس حوالے سے سوچا ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خالہ پروڈیوسر تھیں لہٰذا میڈیا انڈسٹری ان کے اہل خانہ کے لئے کوئی نئی چیز نہیں تھی۔

ایمن نے بتایا کہ چینل کی ایک مالک کی جانب سے مجھے ایکٹنگ کی پیشکش کی گئی جسے کرنے سے پہلے میں نے انکار کیا لیکن بعد ازاں میں نے ان کی آفر قبول کرلی، نوکری سے وقفہ لیا ، اور شوٹنگ کا آغاز کر دیا۔

مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More