میں نے کسی کا گھر خراب نہیں کیا اور نہ میں ۔۔ اداکارہ نازش جہانگیر محسن عباس اور ان کی سابقہ بیوی کی طلاق سے متعلق بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  May 05, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نازک اور حسین اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر جن کا موازنہ غیرملکی ماڈلز سے کیا جاتا ہے، ان کی خوبصورتی کے چرچے ہر جگہ ہی ہیں۔

نازش کے انسٹاگرام پر بھی 401 ہزار فالوورز ہیں، ان کا مشہور ڈرامہ میرے محسن، کہیں دیپ چلے، گلی میں آج چاند نکلا اور تہمت، بھروسہ وغیر ہیں۔ ان کی اداکاری بھی لاجواب ہے۔

پاکستانی اداکار اور اداکارائیں تنقید کی زد میں اکثر دکھائی دیتی ہیں اور خوبرو اداکارہ نازش بھی تنقید کا نشانہ اس وقت بنی جبکہ پاکستان کے ایک مشہور ڈی جے اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان طلاق ہوئی، اس وقت نازش پر الزامات لگائے گئے، کہ ان کی وجہ سے دونوں کے درمیان طلاق ہوئی جبکہ اس وقت سے نازش سے کوئی جواب نہ دیا۔

گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران بتاتے ہوئے نازش کا کہنا تھا کہ: '' میرا سچ میری خاموشی تھی، میں نے کسی کا گھر خراب نہیں کیا، لوگوں کو ان کی اوقات میں رکھو وہی سب سے بہتر ہے، میں کسی کو 10 لوگوں کے سامنے زلیل نہیں کروں گی، یہ میں نے سیکھا ہے، مجھے لوگوں کی عزتیں اچھالنے کا بالکل شوق نہیں ہے، جو ہے وہ حقیقت ہے وہی سامنے ہے، میرا دل صاف ہے،، میں بھی سوشل میڈیا پر رونے دھونے کی کہانیاں سنا سکتی تھی، لوگوں کو سب کچھ بتا سکتی تھی، مگر میں چپ رہی کیونکہ جب میں نے کچھ نہیں کیا، میری کوئی غلطی نہیں ہے تو میں کیوں کسی کی فالتو بکواس کا جواب دوں، مجھ پر جھوٹے الزام لگائے گئے، مگر کوئی ایک بھی پراجیکٹ ایسا نہیں گیا جو مجھے نہ ملا ہو، میں کسی پر الزام نہیں لگاتی اور نہ مجھے پسند ہے، میرا سچ میری خاموشی تھی اور بہت جلد خدا نے مجھے اس میں کامیاب کیا، میں جو چاہتی تھی وہی ہوا، مجھے کسی سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ میں نے اپنی ماں کو کھویا ہے، میں اندر سے اس قدر ٹھنڈے دل کی ہوں، کہ میری اولاد کو بھی کچھ ہوگا تو مجھے بُرا نہیں لگے گا، میں نے ماں کو کھو کر سب کچھ کھو دیا تھا، ''

والدہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' میری ماں کی موت کو 10 سال ہوگئے، ان کی بعد تو لگا جیسے سب چلا گیا ہو، وہ زندگی سے کیا گئی، زندگی ہی چلی گئی، میں اماں کی وفات کے بعد پاگل ہوگئی تھی، مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا تھا، مگر ان کی موت کے بعد میں بہت مضبوط ہوگئی تھی، میرے ابو کہتے ہیں جو میری سب سے چھوٹی بیٹی ہے وہی سب سے زیادہ مضبوط میری دوست بن کر نکلی ہے۔ ''

امی کی موت کے بعد میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے صرف خدا کی ذات پر بھروسہ رکھا اور مجھے وہ سب کچھ ملا جو میں چاہتی تھی .

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More