ڈرامہ چُپکے چُپکے میں پہلے اداکارہ عائزہ خان کی جگہ کس مشہور اداکارہ کو لیا گیا تھا اور پھر ان کو کیوں بدلا گیا؟

ہماری ویب  |  May 05, 2021

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے جس کے ریٹننگ آج کل سب سے زیادہ چل رہی ہے، سوشل میڈیا کھولو تو بھی اسی ڈرامے کی ویڈیو کلپ کو لوگ زیادہ تعداد میں پسند کر رہے ہیں۔ کہیں مینو کے چرچے تو کہیں مشی کی خوبصورتی، کہیں بے بے تو کہیں جنت اور ہادی کا انداز لوگوں کو خوب بھایا ہے۔

وہیں مینو کا کردار نبھانے والی عائزہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رکھا ہے کہ دو بچوں کی ماں کو یہ حرکتیں اور شرارتی کردار جچ نہیں رہا، بہرحال تنقید تو کون نہیں کرتا، ہر کردار پر عوام اپنی رائے سے ضرور آگاہ کرتی ہے۔

اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرام چوہدری نے اپنے گزشتہ انٹرویو میں مینو کے کردار کی اصل خاتون سے واقفیت کروائی تھی،وہیں اب ایک ویب سائٹ کے مطابق:

'' مینو کے کردار کے لئے اداکارہ عائزہ خان سے قبل کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا تھا، مگر وہ اس میں کام نہ کرسکیں'' ''

کس اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا تھا؟

مینو کے کردار کے لئے عائزہ خان سے قبل سوہائے علی ابڑو کو چنا گیا تھا، مگر وہ کورونا کیوجہ سے اس ڈرامے کا حصہ نہ بن سکیں اور وقت بھی نہ نکال سکیں۔ جس کی وجہ سے ان کی جگہ یہ کردار رائٹر صائمہ اکرام نے عائزہ خان سے کروایا

کئی لوگوں کے مطابق عائزہ خان مینو کے کردار میں اچھی لگ رہی ہیں، ان پر وہ بی اے کی لڑکی کی پرچھائی اچھی لگ رہی ہے اور ساتھ ہی ان کے آوٹ فٹ اور کپڑے جو ان کو دیئے گئے وہ بھرپور ان کے کردار کو نکھار رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More