اتنا لمبا جوتا کس کا ہے جو سب دیکھتے ہی رہ گئے؟ 5 عجیب و غریب حیران کر دینے والی تصاویر جو آپ کا بھی سر گھما دیں

ہماری ویب  |  May 05, 2021

انٹرنیٹ پر متعدد ایسی تصاویر زیر کردش رہتی ہیں جنہیں دیکھ یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ آیا تصویر میں موجود شے کا مقصد کیا ہے یا اس تصویر میں گڑبڑ کہاں پوشیدہ ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی 5 تصویر دکھانے جارہے ہیں جنہیں دیکھ کر ثابت ہوجاتا ہے کہ دنیا ہمیں ایسی عجیب و دلچسپ تصاویر دکھائے نہیں تھکتی۔

1- لمبے ترین جوگرز

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اتنے لمبے جوگرز آخر کس کے ہوسکتے ہیں، اور ان جوتوں کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں سب سے پہلا خیال یہ آرہا ہوگا کہ کس شخص کے اتنے لمبے پاؤں ہوں گے جس کے لیے یہ جوتے تیار خاص طور پر تیار کیے گئے۔

دراصل کوئی ایسا شخص نہیں جس کے لیے یہ جوگرز تیار کیے گئیے ہوں بلکہ یہ جوتے نمائش کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ جوگرز ڈوفالا بھائی اسٹوڈیو کی طرف سے تیار کردہ انتہائی لمبے جوتے ہیں جس کا سائز 90 ہے۔

2- باہمت مزدور

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مزدور پہاڑ کے ساتھ ایک سڑک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ ۔ حیران کردینے والی یہ تصویر چین کی ہے جس میں دو محنتی مزدور کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

3- عجیب و غریب عمارت

جس طرح سانپ اپنی پرانی جلد کچھ سالوں بعد اتار دیتا ہے بالکل ایسا ہی مذکورہ تصویر میں اس بلند وبالا عمارت کو دیکھ کر لگتا ہے۔ عمارت کے اندر موجود شیشے واضح دکھائی دے رہے ہیں، ہوسکتا ہے اس عمارت کی دیوار تزئین و آرائش کی لیے گرائی جا رہی ہو یا پھر زلزلہ آنے کی صورت میں اس بلڈنگ کا یہ حال ہوگیا ہو۔

4- ڈرا دینے والا پودا

بظاہر یہ ایک خوبصورت پودا ہے ، لیکن آپ رات کے وقت اس کے پاس سے گزرنا نہیں چاہیں گے۔

5- تین جڑوان مسافر

اتفاق ہوسکتا ہے، لیکن اس تصویر نے دیکھنے والوں کو یقیناً دنگ کر دیا ہوگا۔ مذکورہ تصویر میں دیکاھ جا سکتا ہے کہ ایک کے پیچھے ایک بیٹھے تین ایک جیسی شکل والے آدمی ٹرین میں سو رہے ہیں۔تصویر مین شاید فوٹو شاپ کا کمال شامل ہوسکتا ہے۔ کیونکہ ایسا ممکن نہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More