کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  May 05, 2021

مائیکرو اوون ہر گھر کی ضرورت بن گیا ہے، تقریباً اب سب ہی خواتین نے کچن میں اوون رکھا ہوا ہے تاکہ فوری طور پر کھانا گرم کرنے کی سہولت کو استعمال کرسکیں کیونکہ یہ کم وقت میں زیادہ کام کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

مائیکرو اوون استعمال سب کرتے ہیں، مگر اس سے متعلق چند ایسے راز ہیں جو کم ہی خواتین جانتی ہیں، کیونکہ ان کا زیادہ تر رجحان اپنے کاموں میں ہوتا ہے،، جس کی وجہ سے یہ ان چیزوں پر دھیان نہیں دے پاتی ہیں۔

٭ مائیکرو اوون میں سے گھنٹی کی آواز اس لئے آتی ہے کیونکہ یہ ایک ٹائمر ہوتا ہے جو بتاتا ہے کہ اب کھانا گرم ہوگیا مگر اکثر رات کے وقت اس میں سے آواز آنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اس کو ٹائم آؤٹ نہیں کیا ہے اس لئے یہ گھنٹی بج رہی ہے۔

٭ مائیکرو اوون میں نمبر دیئے ہوتے ہیں، جن میں سے نمبر 1 دبانے سے یہ سٹارٹ ہو جاتا ہے اور نمبر 2 دبانے سے یہ بند ہو جاتا ہے

٭ جن مائیکرو اوون میں الگ سے سوئچ آن اور سوئچ آف کا آپشن ہوتا ہے وہ انہی بٹنوں سے کھلتے ہیں، جبکہ جن مائیکرو اوون میں یہ بٹن نہیں ہوتے وہ دیگر نمبروں سے ہی آپریٹ ہوتے ہیں۔

٭ مائیکرواوون میں کھانا گرم کرتے وقت اکثر لوگوں کی پلیٹ ٹوٹ جاتی ہے، جس کی وجہ سے کھانا استعمال کے قابل نہیں رہتا، اس لئے چند مخصوص قسم کے برتن ہوتے ہیں، جو جلدی کھانا گرم ہونے میں مدد دیتے ہیں، ان برتنوں میں نان الیکٹرولائٹ زرات موجود ہوتے ہیں جس سے نہ تو پلیٹ ٹوٹتی ہے اور نہ ہی کھانا خراب ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More