یہ لاکھوں میں پیسے لیتی ہیں ۔۔ مشہور ڈرامہ چپکے چپکے کے اداکار ایک قسط کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟ جان کر آپ کے بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  May 06, 2021

رمضان المبارک میں شروع ہونے والا نیا کامیڈی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے آج کل ہر کسی کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے جس کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔ اس سے قبل اسی طرز کا مزاحیہ ڈرامہ سیریل سنو چندا تھا جس نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا تھا اور ریٹنگ کے نئے ریکارڈز بھی قائم کیے تھے۔

لیکن اب" چپکے چپکے" سامعین کا توجہ کا مرکز بن رہا ہے جس کے پروڈیوسر معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز ہیں۔ دانش نواز ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تجربہ کار ہدایتکار بھی ہیں جن کے اکثر ڈرامے سپر ہٹ ہوتے ہیں۔

یاسر نواز کے چھوٹے بھائی دانش نواز کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی کاسٹ میں شوبز کے بڑے نامور فنکار شامل ہیں ساتھ میں کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے ڈراموں میں ڈیبیو کیا۔

آج ہم ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں کام کرنے والے اداکاروں کی تنخواہ کے بارے میں جانیں گے جو وہ اس ڈرامے میں اداکاری کر کے حاصل کر رہے ہیں۔

1- ایمن سلیم

کم وقت میں مداحوں کی توجہ سمیٹنے والی اداکارہ ایمن سلیم کا یہ پہلا ڈرامہ سیریل ہے جس میں وہ بہترین اداکاری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ایمن سلیم معروف پاکستانی سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں جو کہ بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی۔ ایمن سلیم ڈرامہ چپکے چپکے کی ایک قسط کے 25 ہزار معاوضہ لیتی ہیں۔

2- میرا سیٹھی

اداکارہ میرا سیٹھی کسی تعارف کی محتاج نہیں اور یہ بات سب ہی جانے ہیں کہ وہ معروف صحافی نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔ میرا سیٹھی ڈرامہ چپکے چپکے میں ایک قسط نشر ہونے کے تقریباً 70 ہزار روپے معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔

3- ارسلان نصیر

معروف پاکستانی یوٹیوبر ارسلان نصیر کا یہ پہلا ڈرامہ سیریل ہے۔ معروف یوٹیوبر ارسلان نصیر کامکس بائی ارسلان کے نام سے یوٹیوب پر چینل چلا رہے ہیں۔ ہادی کے کردار سے اداکارہ کرنے والے ارسلان نصیر ایک قسط کے لگ بھگ 20 ہزار روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔

4- عثمان خالد بٹ

پاکستان کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ صرف ڈراموں کے نہیں بلکہ پاکستانی فلموں کے بھی بہترین اداکار سمجھے جاتے ہیں۔ اپنی اچھی لکس کی وجہ سے بہت سے کئی ہدایتکار انہیں مرکزی کردار دینا ہی پسند کرتے ہیں۔ فیضی کا کردار ادا کرنے والے عثمان خالد بٹ ڈرامے میں ایک قسط کے لگ بھگ ایک لاکھ 13 ہزار روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

5- عائزہ خان

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ کامیاب ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو تھا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان ڈرامے چپکے چپک میں مینو کا کردار نبھا رہی ہیں وہ ایک قسط کے ایک لاکھ 80 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More