بل گیٹس اور انکی سابقہ اہلیہ کی علیحدگی کا معاملہ۔۔ بڑی بیٹی کا رد عمل بھی سامنے آگیا

ہماری ویب  |  May 06, 2021

تفیلاوت کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں پوری دنیا میں گردش کر رہی ہیں۔ ان خبروں کی تدنیق بھی دونوں کی جانب سے کر دی گئی ہے ۔

یقیناََ یہ فیصلہ انکے تمام فیملی ممبران کیلئے تکلیف دے ضرور ہوگا ۔ ایسے میں انکی فیملی میں سے سب سے پہلے انکی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام میں والد کی پوسٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ زیادہ نہیں کہنا چاہوں گی۔

لیکن یہ وقت ہمارہی فیملی کیلئےبہت مشکل ہے لیکن جن لوگوں نے پوری دنیا سے ہمارے لیے محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔

اس کے علاوہ اس معاملے پر ہی جینیفر گیٹس کا کہنا تھا کہ ان حالات میں بھی میں سیکھ رہی ہوں کہ اپنی فیملی کے لوگوں کی مدد کیلئے کوئی بہترین طریقہ مل جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More