کیا معلوم تھا کہ تُم ہمیں چھوڑ کر چلی جاؤ گی معلوم ہوتا تو ہم ۔۔ بشریٰ انصاری کے مرحومہ بہن کے نام جزباتی پیغام نے سب کو رلا دیا

ہماری ویب  |  May 07, 2021

گزشتہ روز شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری اوراسماء انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں جس کے بعد اب ان کی بہن بشریٰ انصاری نے جذباتی پیغام جاری کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی والدہ اور بہنیں بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ بشریٰ انصاری اور اُن کے بہنیں اپنی والدہ کے ہمراہ انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمیں کیا معلوم تھا کہ تُم ہمیں چھوڑ کر چلی جاؤ گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگر معلوم ہوتا تو ہم رواں سال جنوری میں تمہاری سالگرہ بہت اچھے سے مناتے۔

اُن کی اس جذباتی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More