میں باہر عبایہ پہن کر جاتی ہوں کیونکہ ۔۔ وہ وقت جب صباء قمر نے اپنی زندگی کے چند راز سب کو بتائے جس کے بارے میں ہر کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  May 06, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صباء قمر کا شمار میڈیا انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔ وہ ایک خود مختار اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جن کے چرچے پاکستان سمیت بھارت میں بھی کیے جاتے ہیں۔

اداکارہ کی زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے اس حوالے سے وہ متعدد پروگراموں میں ذکر کر چکی ہیں، لیکن وہ ثابت قدم رہیں اور ڈٹ کر ناقدین اور خراب حالات کا مقابلہ کیا۔

آج صباء قمر کا ایک ایسا انٹرویو سامنے لے کر آئیں ہیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا اور لوگ اس حوالے سے واقف نہیں ہیں۔

صباء قمر نے کہا کہ وہ اللہ پر بھروسہ ہے اس نے مدد کی اور لڑائیاں تو ساری زندگی چلتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنت بہت کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا میں سید فیملی سے تعلق رکھتی تھی تو اس وجہ سے میڈیا کو بہت برا سمجھا جاتا تھا اور ڈرامی انڈسٹری میرا ہدف نہیں تھا۔

صباء قمر نے اپنے کیرئیر سے متعلق ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ 2004 کی بات ہے ، اس وقت میری تعطیلات تھیں تو میں پی ٹی وی کے دفتر گئی جہاں مجھے شوٹنگ دکھانے کے لیے میری والدہ لے گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں ایک شاہد احمد نامی شخص موجود تھے جن ک سیریل کی ہیروئن بھاگ گئی تھی۔

تو شاہد احمد نے مجھے دیکھ کر پوچھا کہ تم شوٹنگ میں کام کرو گی تو میں نے کہا کہ میں کیسے کام کرسکتی ہوں میں تو یہاں صرف شوٹنگ دیکھنے آئی ہوں۔ بہرآل انہوں نے مجھے اداکاری کے لیے قائل کر لیا تھا اور میں نے ہیروئن کا کردار ادا کیا۔

مقبول اداکارہ صباء قمر نے اپنے متعلق مزید دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس چھوٹی گاڑی تھی اور میں بڑی گاڑی خرید رہی تھی جس کے لیے میں بہت بے قرار تھی کہ پہلی بار میں اپنے پیسوں سے کوئی چیز خرید رہی ہوں۔ بعد ازاں میں دس مرلے کا پلاٹ خریداجو کہ میرے لیے ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ پھر انہوں نے بتایاکہ میں نے باقاعدہ ایک گھر لیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ آہستہ آہستہ خواہشات بڑھتی چلی گئیں پھر سے میں ایک کنال کے گھر میں آگئی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان کبھی بھرتا نہیں ہے۔

صباء کا مزید کہنا تھا کہ آج جیسے ہم اسٹار بن گئے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں دیکھیں ہمارے بارے میں جانیں، لیکن آج جب میں باہر جاتی ہوں تو عبایہ پہنتی ہوں۔

مزید سپر اسٹار صباء قمر نے انٹرویو میں کیا باتیں کی تھیں جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More