یہ 60 ارب روپے کے مالک ہیں ۔۔ دنیا کے امیر ترین جانور خود کیسے ماہانہ لاکھوں روپے کما لیتے ہیں؟ جانیں ان کے بارے میں دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  May 07, 2021

آپ نے دنیا میں بہت سے ماڈل دیکھے ہونگے جو بہت خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت معاوضہ بھی قبول کر تے ہونگے۔ لیکن ہم آج اس ماڈل کے بارے میں آپکو بتا رہے ہیں جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک چینی بلی ہے جسے ماڈلنگ کی دنیا میں اب پروفیشنل کار ماڈل کہا جاتا ہے۔

دراصل حقیقیت یہ ہے کہ یہ بلی زینگ نامی شخص کی ملکیت ہے جو آٹوصنعت سے وابستہ ہے۔

کاروں کی نمائش کے دوران زینگ کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنی خوبصورت پالتو بلی کو کاروں پر رکھ کر اسے ماڈلنگ کے لیے پیش کرے؟ اس نے ایسا ہی کیا اور لوگ اس بلی کی جانب متوجہ ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتی رہیں۔ اس طرح خود گاڑیوں کی تشہیر بھی بڑھتی گئی۔

اب یہ حال ہے کہ کاروں کے مشہور برا نڈ ماؤ ماؤ کو بطورِ خاص مدعو کرتے ہیں۔ یہ بلی ایک مرتبہ دیدارکی مد میں 775 ڈالر وصول کرتی ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کی سب سے پہلی کارپروفیشنل ماڈل بلی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی جلد انتہائی نرم ،چہرہ بہت معصوم اور جب اسکا مالک اسے نت نئے ڈیزائن کے کپڑے پہناتا ہے تو اس کا حسن اور بھی نکھر کر سامنے آتا ہے۔

ماؤ ماؤ کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں اور ماڈل بلی کو لوگ بہت سارا پیار بھی کر رہے ہیں ۔

اس طرح یہ بلی ایک مرتبہ ماڈلنگ کے آٹھ ڈالر تک لیتی ہے۔ جبکہ یہ کھانا بہت مہنگا کھاتی ہے، دنیا کے بڑے اور بہترین ڈاکٹرز اسکا چیک اپ کرتے ہیں اور یہ نہایت ہی حسین اور مہنگے کپڑے بھی پہنتی ہے۔

دنیا کا امیر ترین پالتو کتا

ہم نے ہمیشہ دنیا کو امیر ترین لوگوں کی زاتی زندگی اور اور انکی دولت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سنا ہوگا ۔ پر آج ہم یہاں ایسے جرمن شیفرڈ کتے کی بات کرنے جا رہے ہیں جو اکیلا کروڑوں کا مالک ہے اس کا نام گنتھر دا فور ہے۔

یہ امیر ترین کتا اکیلا سو ملین ڈالر کا مالک ہے اور جرمنی کے شہر ٹیسٹنی میں بنے اپنے ایک عالیشان بنگلے میں رہتا ہے۔

پر ہاں آپ بھی اسی سوچ میں گم ہوں گے نا کہ یہ کتا کیسے مالدار بن گیا تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ سال انیس سو بانوے میں جرمنی کی ایک عورت جس کا نام کہر لوٹا تھا ۔

ان کے پاس ایک پالتو کتا تھا جس کا نام گنتھر دا تھرڈ تھا اور اسے اپنے کتے سے بہت محبت تھی اور اس نے دنیا سے جاتے جاتے اپنی دولت کا ایک اچھا خاصاحصہ اس کے نام کر دیا اور آج یہ گنتھر دا فورتھ گنتھر دا تھرڈ کی اولاد ہے اور گنتھر دا تھرڈ کے انتقال کے بعد تمام دولت گنتھر دا فورتھ کے پاس آگئی اور آج یہ اپنی عالیشان گاڑیوں میں گھمتا پھرتا ہے ۔

جبکہ حیران کن بات تو یہ ہے کہ اس کے جرمن ی سے باہر بھی کئی بنگلے اور کاروبار بھی ہیں۔جو جو بھی لوگ اس کی خدمت کرتے ہیں انکا کہنا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں اسکی دولت چار سو ملین ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ بلکل آپ بھی یہی سوچ رہے ہوں گے کہ آج کل کے نفسا نفسی کے دور میں ایسی محبت وہ بھی کسی جانور سے کرنا ناممکن سی بات ہے۔

امیر ترین مرغی

زیادہ ترلوگوں کے پاس پالتو جانوروں کے طور پر صرف بلیاں اور کتے ہی ہوتے ہیں پر ایسا نہیں ہے ۔

ہماری تفصیلات کے مطابق بریٹین کے ایک جوڑے جن کے شوہر کانا م مائلز بلیک ول تھا اور انکے پاس ایک مرغی تھی جس کا نام جی گو تھا اور یہ مائلز بلیک ول کی اہلیہ کو بہت پسند تھی اور مائلز نے اپنے بیوی کی خوشی کو دیکھتے ہوئے پندرہ ملین ڈالر کی ایک بڑی رقم اس کے نام کر دی۔ وہ اس لیے کی کیونکہ اس جوڑے کی اولاد نہیں تھی ۔

دنیا سے جاتے ہوئے وہ وصیت کر گئے تھے کہ انکی ساری دولت معاشرے کے غریب لوگوں میں تقسیم کر دی جائے۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنی مرغی کیلئے بھی عمر بھر کیلئے آسائشیں چھوڑ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More