کیا کھایا جو وزن تیزی سے کم ہوگیا؟ 3 ماہ بغیر کھانا چھوڑے 21 کلو وزن کم کرنے والے شخص کی دلچسپ کہانی

ہماری ویب  |  May 07, 2021

بہت سے لوگ بڑھتے ہوئے پیٹ اور وزن کو نظرانداز کر کے سمجھتے ہیں کہ اس سے اُن کی صحت پر بالکل فرق نہیں پڑے گا لیکن وہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہنا،بے جا کولڈ ڈرنکس کا استعمال، فاسٹ فوڈ کی لت اندر ہی اندر انہیں کمزور کر رہی ہوتی ہے۔

لیکن جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ بڑھتے وزن کے منفی اثرات ان پر طاری ہورہے ہیں تو فورا ڈائٹ پلان اور ورزش کی جانب مائل ہوجاتے ہیں۔

'ہماری ویب' کی جانب سے متعدد وزن میں کمی لانے سے متعلق مرد و خواتین کی کئی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جنہیں پڑھنے والوں نے خوب سراہا، اِسی طرح آج بھی ہم ایک اور وزن گھٹانے کی کہانی لے کر حاضر ہوئے ہیں جو یقیناً آپ کو پسند آئے گی اور آپ بھی اسے فالو کریں گے۔

یہ کہانی ہے بھارت سے تعلق رکھنے والے وشال اگروال کی جو شعبے کے اعتبار سے فنانشل منیجر ہیں۔ اگروال بھی ان لوگوں میں شامل تھے جو اپنے بڑھتے وزن کے مسئلے سے پریشان تھے ساتھ ہی انہیں صحت کے سنگین مسائل بھی درپیش تھے۔

ان صاحب کے حوالے سے ایک بات بہت اہمیت بلکہ یوں کہا جائے کہ حیرت انگیز ہے وہ یہ کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ کھانوں کو ترک کیے بغیر ہی اپنے بڑھتے میں وزن میں کمی لائے۔ وشال اگروال کو پیزا اور پاستا بے حد پسند ہے جس کے بغیر وہ رہ نہیں پاتے۔

40 سالہ شال اگروال کا سب سے زیادہ وزن 108 گلوگرام ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ میں 21 کلو وزن کم کر کے 85 کلو کیا۔

ایک انٹرویو میں وشال اگروال نے کہا کہ مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ حالیہ صحت کی پیچیدگیوں کے خوف نے مجھے وزن کم کرنے پر مجبور کیا۔ پہلے میں یہ شکایت کرتا تھا کہ میں ہمیشہ مصروف رہتا ہوں لیکن اب میں نے مسلسل اپنا بھرپور خیال رکھنا شروع کردیا ہے۔

* ڈائٹ پلان کیا مرتب کیا؟

وزن گھٹانے والے وشال اگروال صبھ سویرے ناشتے میں دو ڈبل کے ٹوسٹ ،دو ابلے انڈے ہفتے میں ایک یا دو بار کھاتے۔

دوپہر کے کھانے میں وشال 2 چپاتی، سبزی کی کڑی اور کبھی کبھار سینڈوچ کھاتے۔

جبکہ رات کے کھانے کے ڈائٹ پلان میں 2 چپاتی اور سالن / چاول اور سالن (یا کسی دن دونوں کا مرکب) - میں بھی پیزا، اسپیگیڈی ، پاستا وغیرہ کھاتے ہیں۔ اہم حقیقت یہی ہے کہ وہ واقعی اپنے پسندیدہ کھانا کھانے سے خود کو نہیں روک پاتے۔

اگروال نے بتایا کہ وہ پانی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

*ورزش اور تندرستی کے راز

وشال نے بتایا کہ دو چیزیں تھیں جس سے ان کے وزن میں کمی آئی وہ زیادہ سے زیادہ چہل قدمی اور بھاگنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تقریبا روزانہ کئی فاصلوں تک بھاگتے تھے اور چہل قدمی کرتے اور انہیں جم جانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔

چالیس سالہ وشال نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میں مزید 10 کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More