انہوں نے 80 سال کی عمر میں شادی کر کے سب کو حیران کردیا۔۔ بڑی عمر میں شادی کرنے والی 4 مشہور شخصیات جنہوں نے ہمسفر کا انتخاب دیر سے کیا

ہماری ویب  |  May 08, 2021

شادی ایک بڑی اور ایک اہم ترین ذمہ داری ہے۔ ویسے تو ہمارے معاشرے میں لوگ شادی کے لیے ایک خاص عمر متعین کر رکھتے ہیں۔ یہی حال شوبز کی مشہور شخصیات کا بھی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کی ہمارے معاشرے میں پہلے سے ہی شادی کرنے کا دباؤ ڈال دیا جاتا ہے اور اس بات کا خوف کھاتا ہے کہ بڑی عمر میں انہیں کامل شریک حیات ملے گی بھی یا نہیں۔

تاہم پاکستان کی چند ایسی مشہور شخصیات بھی موجود ہیں جو بڑی عمر اور کوئی تو بڑھاپے میں رشتہ ازداج میں منسلک ہوئیں اور آج خوشحال ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسی مشہور شخصیات ہیں جو بڑی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

1- سید افتخار گیلانی

سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی کی عمر 80 برس ہے، وہ 1940 میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی دلہن ان سے 59 برس چھوٹی یعنی 21 سال کی ہیں۔

سید افتخار حسین گیلانی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئی تھیں، ساتھ ہی میڈیا میں بھی ان کی شادی کی خبریں شائع ہوئیں۔

2- ریما خان

سپر اسٹار ریما خان نے 40 سال کی عمر میں سال 2010 میں امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق سے ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ مختلف چینلز پرمیزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

3- شعیب اختر

’راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے مقبول ترین سابق تیز ترین باؤلر شعیب اخترکی شادی 38 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔

4- ارسا غزل

حال ہی میں ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسا غزل 40 سال کی عمر میں معروف اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More