شادی کے کچھ دن بعد شوہر کی موت ہوگئی اور 8 ماہ بعد تین بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی ۔۔۔ عورت کی زندگی کی ایسی داستان جو آپ کو بھی افسردہ کردے!

ہماری ویب  |  May 08, 2021

شادی کے بعد میاں بیوی کی خواہش ہوتی ہے، زندگی بھر سکون سے پیار و محبت کے ساتھ زندگی گزاریں، ایک دوسرے کے سچے ساتھی بن کر اور اگر شادی پسند کی ہو تو کئی خواب آنکھوں میں جگہ بنا چکے ہوتے ہیں کہ زندگی کے ہر قدم کو اس طرح خوبصورت بنانا ہے، گھومنے پھرنے کے لئے کہاں جانا ہے وغیرہ وغیرہ، مگر جب پسند کی شادی ہو اور پھر بھی آپ ایک ساتھ نہ رہ سکیں تو زندگی برباد ہو جاتی ہے، آج ایک ایسی ہی خاتون کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کی پسند کی شادی تھی، مگر جلد ہی شوہر کا انتقال ہوگیا اور وہ اکیلی رہ گئیں۔

شیریا گیلبیر کی کہانی:

ہم دونوں کی پسند کی شادی تھی، دونوں 10 سال سے رابطے میں تھے، ہماری دوستی شادی کے بندھن میں بدل گئی تھی، ہماری شادی کے کچھ ماہ بعد شوہر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ہسپتال میں داخل ہوئے تو رپورٹ میں پتہ چلا کہ ان کو جگر کا کینسر ہے اور وہ آخری اسٹیج پر ہیں، 8 دن کے اندر ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

شوہر کے جانے سے میں بالکل تنہا رہ گئی تھی، میرے گھر والے مجھے کہتے دوسری شادی کرلو مگر میں کیسے کسی اور کو زندگی میں شامل کرتی، میرا شوہر ہی میری زندگی تھا،

ایک دن اچانک میری طبیعت بگڑی، ہسپتال گئی تو معلوم ہوا کہ میں 5 ماہ کی حاملہ ہوں، اس وقت الٹراساؤنڈ رپورٹ میں تین بچوں کی شبیہہ دکھائی دی، ڈاکٹر نے مکمل بیڈ ریسٹ کا کہا اور احتیاط بتائی، میری زندگی میں خوشی کا وہ لمحہ درد ناک بھی تھا کہ محبت کا تحفہ بھی ملنے والا ہے مگر میرا شوہر مجھے اکیلا چھوڑ گیا۔

میں ڈرتی تھی کیسے تینوں بچوں کی زندگی بھر دیکھ بھال کروں گی۔ لیکن پھر ڈلیوری کے بعد مجھے لگا میرا شوہر میرے لئے زندگی بھر کی خوشیاں چھوڑ کر گیا ہے۔

میں نے ساری زندگی بچوں کو اکیلا سنبھالنے کی ٹھان لی، میں ایک کیفے میں کام کرتی تھی، بچوں کی دیکھ بھال بھی کی، وہاں ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے مجھ سے شادی کے لئے کہا اور دو سال بعد ہم نے شادی کرلی مگر وہ میرے بچوں کو رکھنے کے لئے تیار نہ تھا، جس کی وجہ سے دوسری شادی کے 9 ماہ بعد ہی میں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔

میرے بچوں نے مجھ سے کبھی بھی کسی اضافی چیز کی خواہش نہیں کی، ہمیشہ مجھے سمجھا میرے ساتھ خوشی سے رہے. ہم اکثر چھٹیاں منانے بھی جاتے ہیں، مگر میں سمجھتی ہوں کہ شوہر ہی عورت کی زندگی کو مکمل اور نامکمل کرتا ہے۔ میرے شوہر نے کبھی مجھے کسی چیز کے لئے منع نہیں کیا ہمیشہ میری سب خواہشوں کو پورا کیا۔

شوہر کے جانے سے میں بالکل ختم ہو کر رہ گئی، مجھے بلڈ پریشر اور ہائی پر ٹینشن کی بیماری ہوگئی۔ میرے شوہر کو جگر کا کینسر تھا، اور اسی وراثت سے میری چھوٹی بیٹی کو بھی جگر کا مرض ہے۔

میں نے خود بھوکا رہ کر بچوں کی بھوک کو پورا کیا ہے، کئی دن تک دوائیوں کے پیسے نہیں ہوتے لیکن میں کبھی اپنے بچوں کو اپنی بیماری کا نہیں بتاتی ہوں۔ بچے مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں ماما ہمارے ڈیڈ کہاں ہیں؟

یہ سوال میرے دل میں کانٹے چبھو دیتا ہے اور میں دھیمی آواز سے کہتی ہوں جہاں سے آپ آئے ہو آپ کے ڈیڈی وہیں واپس چلے گئے۔

اکیلی عورت کو دیکھ کر اطراف کے گھر والے یہ سوال کرتے ہیں کہ تمھارے گھر کا خرچ کیسے چل رہا ہے اور میرے بچوں سے غیر اخلاقی سوال کرتے ہیں کہ کہیں کوئی گھر میں آتا تو نہیں وغیرہ وغیرہ لیکن میں نے ہمیشہ اپنی ایمانداری، خلوص نیت اور نیک کردار سے لوگوں کا منہ بند کیا ہے آج سب لوگ مجھ سے اور میرے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More