کورونا مریضہ کی آخری رسومات میں کس غلطی کی وجہ سے کئی افراد کی جان چلی گئی؟

ہماری ویب  |  May 10, 2021

کورونا انفیکشن کا قہر اس وقت پوری دنیا میں طاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر یہ وبائی مرض لاکھوں انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور درجنوں ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ بھارت اس وقت کورونا کا گڑھ بنا ہوا ہے، جہاں لاشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور لاکھوں افراد اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ وہیں انڈیا سے ایک اور افسوسناک خبر نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ خاتون کی لاش دفنانے میں بے احتیاطی کے باعث وائرس سے 21 لوگ ‏موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی ریاست راجستھان میں کورونا مریضہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد ‏نہیں کیا گیا اور پروٹوکولز کی بھی کلاف ورزی کی گئی۔

خاتون کی لاش گجرات سے راجستھان کے ضلع سیکر لائی گئی تو آخری رسومات میں سینکڑوں افراد ‏نے شرکت کی۔ لاشوں کو کورونا پوروٹوکولز کے برخلاف پلاسٹک کے بیگ سے نکالا گیا اور کئی ‏لوگوں نے اسے چھوا۔

تدفین کے بعد متعدد لوگ کورونا کے مرض کا شکار ہوگئے جس میں سے 21 کی موت ہو گئی۔ لکشمن گڑھ ‏کے ایک عہدیدار کلراج مینا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مرنے والوں میں ضعیف العمر بھی شامل ‏ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More