میری والدہ کی تصویریں شیئر کرنا بند کریں ۔۔ سارہ خان مداحوں کی جانب سے اُن کی مرحومہ والدہ کی تصاویر شیئر کرنے پر غصے میں آگئیں

ہماری ویب  |  May 10, 2021

میڈیا انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا ویب سائٹس بالخصوص انسٹاگرام پر اکثر اسٹوریز اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز ماؤں کے عالمی دن پر جہاں شوبز کے دیگر اسٹارز اپنی ماؤں کے ہمراہ تصاویر شئیر کر رہے تھے وہیں سارہ خان کی ایک شئیر کردہ اسٹوری پر مداح بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے بنائے گئے اداکاروں کے فین بیس پیجز پر مختلف فنکاروں کی اپنی ماؤں کے ہمراہ تصاویر شئیر کی جا رہی تھیں وہیں ان تصاویر میں سارہ خان کی مرحومہ والدہ کی تصورین بھی موجود تھیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ شدید غصہ ہوگئیں۔

سارہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری والدہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بند کریں۔

اداکارہ کی یہ اسٹوری تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی جس کے بعد فین پیجز کی جانب سے اُن کی مرحومہ والدہ کی تصاویر ڈیلیٹ کردی گئیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان والدہ سال 2017ء میں وفات پا گئیں تھیں جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں اُن کے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More