عاصم صرف 10 سال کا تھا جب میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی لیکن آج بھی۔۔ وہ وقت جب اداکارہ گل رانا اپنی طلاق کا بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں

ہماری ویب  |  May 10, 2021

گل رانا پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ٹی وی پروڈیوسر ہیں۔اداکارہ متعدد ٹی وی سیریل ، ڈراموں اور شوز میں نظر آ چکی ہے۔ گلِ رانا پیپلز پارٹی کی ایک سرگرم سیاستدان بھی ہیں۔

معروف اداکارہ و سیاستدان گل رانا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر اور بیٹے سے متعلق باتیں شئیر کیں جس ان کے مداح جاننے کے لیے بے قرار تھے۔

سب ہی جانتے ہیں کہ گل رانا پاکستان کے مشہور موسیقار عاصم اظہر کی والدہ ہیں۔ انٹرویو میں گل رانا نے بتایا کہ عاصم صرف 10 سال کا تھا جب ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ تب سے گل رانا کی زندگی میں ذمہ دار ماں ہونے کے ناطے عاصم کی پرورش کی۔

ہوسٹ کے ایک سوال کے جواب میں گل رانا نے بتایا کہ عاصم آج بھی اپنے والد سے ملاقات کرنا ہے اور میری بھی ان سے ملاقات ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ چھوٹ نہ بولوں کیونکہ سچ بولنے سے زندگی میں بے حد سکون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماں کی حیثیت سے انہوں نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لئے ایک نعرہ لگایا ہے ‘ کوشش کریں کہ جھوٹ بولنے سے گریز کریں’۔ ماں نے عاصم کو اپنے پیروں پر کھڑا کردیا اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ مقبولیت کی بلندیوں کے چھو رہے ہیں۔

مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More