عید الفطر پر لاک ڈاؤن سے متعلق کون سا نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا

ہماری ویب  |  May 10, 2021

کورونا وائرس کی دہشت ہر جگہ نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر روز ہزاروں افراد اس کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں ۔

لیکن ان ہی حالات میں عید الفطر منانے کیلئے پنجاب حکومت نے ایک نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ہم عید کی خوشیاں مناسکتے ہیں اور خود اور دوسروں کو محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں۔

جیساکہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر شہروں میں ٹرانسپورٹ کی اجازت آج شام 6 بجے تک ہے، آج شام 6 بجے سے15 مئی تک بین الصوبائی اور بین اضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہو گی تاہم رکشہ ، ٹیکسیز ،نجی گاڑیوں کو50فیصد گنجائش کیساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔

سیکریٹری ہیلتھ کئیر پنجاب نے کہا تمام میڈیکل اسٹور، فارمیسیز،میڈیکل فیسیلیٹیز 24گھنٹےکھلےرہیں گے ، پیٹرول پمپ،تندور ، دودھ دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنےکی اجازت ہوگی تاہم گروسری اسٹورز ،کریانہ ،بیکری،آٹا چکیاں ، مٹھائی ،پھل ،سبزی ،گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز سمیت انڈور،آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔

اور تمام پارک اور سیرو تفریح والےمقامات اور سرگرمیوں پرپابندی ہوگی۔

ڈرائی کلینرز، منی ایکسچینج کمپنیز، کورئیر سروسز شام 6 بجےتک کھولنے ، غلہ منڈی،سبزی پھل،مویشی منڈیوں ، آٹوورکشاپ،تیل ڈپو،یوٹیلیٹی سروسز،کال سینٹرز میں شام 6بجےتک کام کی اجازت ہوگی۔

آٹھ فیصدسےزائدشرح والےشہروں میں پابندیاں مزید سخت ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرین سروس 70فیصدمسافروں کے ساتھ جاری رہےگی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ملکر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More