عید پر لوگ وطن آتے ہیں ن لیگی باہرجارہے ہیں،شہریار

سماء نیوز  |  May 10, 2021

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شہبازشریف کو بیرون ملک نہیں جانے دیں گے عید پر لوگ بیرون ممالک سے اپنے وطن آتے ہیں اور شریف فیملی کے تمام افراد باہر بھیٹے ہیں۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹریاسمین راشد کینسر کا مقابلہ کررہی ہیں وہ تو باہر نہیں گئی مگر شہباز شریف بھاگے بھاگے انگلستان جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن ججوں کو خریدنے کےلیے رابطے کرتے تھے جبکہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے بھی یہی ہیں۔

 شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھارت جاکر حریت رہنماؤں سے نہیں ملے تھے انہوں نے کہا کہ جب بھارت جاکر حریت رہنماؤں سے نہیں ملیں گے تو سوال اٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے ریاستی اداروں کو کشمیر پر بائی پاس کیا تھا شہریارآفریدی نے سوال اٹھایا کہ اگر ن لیگ کے قیادت کرپٹ نہیں ہے تو ملک سے کیوں فرار ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیک ڈور ڈپلومیسی ضرور ہونی چاہیے مگر ہمیں اقوام متحدہ کے قراردادوں سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے اجتماعی مفادات پر ایک ہونا ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دباؤ تھا مگر ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا اس میں کشمیری شریک ہوں گے۔

امریکا کو فوجی اڈے دینے کے خبروں کے حوالے سے شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف اس حوالے سے واضح ہے وزیراعظم پہلے دن سے اس کیخلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام عالمی اسلام کو اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر معاملہ نہیں اٹھائیں گے تو ہمارا کیس کمزور ہوگا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا سے خبریں آرہی ہے کہ کشمیر پر مذاکرات ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا حق ہے کہ مجھے معاملات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات جو بھی کررہے ہیں مگر ملبہ سیاسی قیادت پر گرے گا کشمیر اسرائیل اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے قوم کو اندھیرے میں رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے باتیں سن سن کر کان پک گئے مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کے پاس  ٹیم ہی نہیں ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس ملک کا بڑا صوبہ پنجاب چلانے کےلیے کوئی اہل بندہ نہیں ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جاوید لطیب کا مقدمہ پڑھ کر سر شرم سے جھک جاتاہے حکمرانوں نے اقتدار بچانے کےلیے اداروں کو سیاست میں جھونک دیئے ہیں۔

شہبازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ اگر میں کلیئر ہوں تو یہ میری مرضی ہے کہ میں کہی سے بھی اپنا علاج کرو یہ کسی اور کا اختیار نہیں کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرسکے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء عدالتی فیصلوں پر تنقید کررہے ہیں جبکہ چینی اور آٹا چور حکومت میں بھیٹے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے جہانگیر ترین کو این آر او دیدیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More