اگر مجھے اچھا علاج مل جاتا تو میں بچ جاتا۔۔ موت سے پہلے اس شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردیے

ہماری ویب  |  May 11, 2021

بھارت اس وقت کورونا وبا کا گڑھ بنا ہوا ہے، جہاں اس وبائی مرض سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد ہلاک ہو رہے ہیں وہیں بھارتی اداکار بھی اس وائرس سے محفوظ نہیں ہیں۔

بھارتی اداکار و یوٹیوبر راہول وہرا کی اہلیہ نے اسپتال کی غفلت اور آکسیجن نہ ملنے کو شوہر کی موت کا سبب قرار دیتے ہوئے شوہر کی موت سے قبل کی درد ناک ویڈیو شیئر کردی۔

گزشتہ روز 35 سالہ معروف یوٹیوبر راہول وہرا کورونا وائرس کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے، اپنی موت سے ایک دن پہلے فیس بک پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر مجھے اچھا علاج مل جاتا تو میں بچ جاتا۔

اب راہول وہرا کی اہلیہ جیوتی تیواری نے اسپتال کا بھانڈا پھوڑتے ہوئےعلاج کی بہتر سہولتیں نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے اور شوہر کی آخری دنوں کے علاج کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ان کی اہلیہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا راہول چلا گیا یہ سب کو پتا ہے لیکن کسی کو یہ نہیں پتا وہ کیسے گیا، راجیو گاندھی اسپتال میں اس طرح سے علاج کیا جاتا ہے، امید کرتی ہوں میرے شوہر کو انصاف ملے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہول کو اسپتال کے بستر مرض پر آکسیجن لگا ہوا ہے اور وہ اکھڑتی سانس کے ساتھ تکلیف سے بتا رہے ہیں کہ اس وقت آکسیجن کی بہت قیمت ہے اور اس کے بغیر مریض کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماسک سے آکسیجن نہیں آرہی ہے بلکہ پانی آرہا ہے، میں اسپتال عملے کو آوازیں لگاتا ہوں کوئی آتا ہی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ راہول وہرا کو راجیو گاندھی اسپتال سے دوسرے اسپتال بھی ایڈمٹ کرایا گیا تھا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More