میں پاکستان میں نہیں رہتا تھا اور پھر ایک دن ۔۔ ارسلان نصیر کون ہیں؟ جانیں ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  May 11, 2021

ارسلان نصیر مزاحیہ طرز کی ویڈیوز کے لئے پاکستان بھر میں مشہور ہیں ، جسے وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ ارسلان یوٹیوب کونٹینٹ رائڑر، مزاح نگار، اور سوشل میڈیا کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔

معروف کونٹینٹ رائڑر ارسلان نصیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے تازہ ترین حالات و موضوعات سے متعلق مزاحیہ طرز کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین خوب سراہتے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق ارسلان فوجی گھرانے کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے۔ ارسلان بچپن سے ہی تخلیق کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ارسلان نصیر سے متعلق ہم ان کا انٹرویو بھی سامنے لا چکے ہیں اور اب ہم اداکار سے متعلق مزید دلچسپ باتیں لے کر سامنے لائے ہیں۔

*پیدائش

ارسلان نصیر 31 جولائی 1985 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور اس طرح وہ رواں سال 2021 میں 36 برس کے ہوگئے ہیں۔

*ارسلان نصیر کی تعلیم

ارسلان نصیر نے اپنی ابتدائی تعلیم ایک فوجی اسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد وہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے کے لیے آئرلینڈ روانہ ہوگئے۔ بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد ارسلان نے انگلینڈ سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل گی۔ بعدازاں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس نے فورا برطانیہ میں ہی نوکری ڈھونڈ لی تھی۔ لیکن پھر 2012 میں ملازمت چھوڑ کر پاکستان لوٹ آئے۔

ارسلان نصیر کو ہر موقع پر تصاویر بنانے کا بہت شوق ہے کیونکہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ہر لمحے کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

فی الحال ، ارسلان نصیر نے اپنے اہلخانہ کے بارے میں تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔ اسی لئے ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کی کتنی بہنیں ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ فیملی میں ارسلان سب بہن بھائیوں میں بڑے ہیں۔

اگر ہم ارسلان نصیر کی شادی اور بیوی کے بارے میں بات کریں تو وہ اب بھی غیر شادہ شدہ ہیں اور وہ ایک لڑکے کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔لیکن انہوں نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ جب انہیں کوئی لڑکی پسند آئی تو وہ جلد ہی اس سے شادی کرلٰیں گے۔

ڈرامہ چپکے چپکے سے شہر پانے والے ارسلان نصیر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنا پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More