شادی میں پہلی بیوی کی انٹری ۔۔ یہ مرد حضرات دوسری شادی کرنے چلے تھے مگر کیا معلوم تھا کہ ایسا ہوجائے گا کہ، جانیں خاموشی سے دوسری شادی کرنے والے 3 آدمیوں کی کہانی

ہماری ویب  |  May 11, 2021

جب ایک جوڑے کی شادی ہوتی تو وہ ساری عمر ایک دوسرے کا احترام اور ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات چند افراد شادی کو سنجیدہ نہیں لیتے اور پہلی شادی ہونے کے باوجود کسی اور کے ساتھ شادی کرنے کا سوچتے ہیں بلکہ پہلی بیوی سے مشورہ اور بغیر بتائے خاموشی سے دوسری اور کبھی تیسری شادی کر لیتے ہیں اور جب اہلیہ کو معلوم ہوتا ہے تو دولہا کی شامت نہیں ہوتی۔

دنیا بھر میں متعدد ایسے کیسز سامنے آئے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو 3 اسی سے منسلک واقعات بتانے جا رہے ہیں کہ جب شوہر دوسری شادی کرتے ہوئے بیویوں کے سامنے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

1- خاموشی سے دوسری شادی کرنے کا ایک انوکھا واقعہ شہر کراچی میں گزشتہ سال فروری کے مہینے میں پیش آیا جب دلہن کے رشتے دار دولہا کی تیسری شادی کا سن کر آگ بگولہ ہوگئے اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھری پیس سوٹ پہنے ہوئے آصف نامی دولہے کو زخمی حالت میں ٹیبل کی چادر پہن کر تھانے میں پناہ لینی پڑی۔

واقعے سے معلوم ہوا کہ ولیمے کی تقریب میں دولہے کی پہلی اہلیہ نے آکر ہنگامہ برپا کیا اور بتایا کہ دولہا پہلے سے شادی شدہ ہے جس کے بعد دلہن کے بھائیوں اور رشتے داروں نے دولہا کی درگت بنانا شروع کی۔ اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی تھی اور پولیس دولہے کو تھانے لے گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ سول معاملہ ہے اس لیے مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس نے دونوں فریقین سے تحریری یقین دہانی لی ہے کہ وہ امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے اور اس معاملے کو فیملی کورٹ میں جاکر حل کریں گے۔

بعد ازاں دولہا جیسے ہی تھانے سے باہر نکلا تو ایک بار پھر دلہن کے اہلخانہ نے آصف کو مارنا شروع کر دیا اور دلہے نے ایک بس کے نیچے جاکراپنی جان بچائی۔سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں بعض لوگوں کی آواز میں یہ سنا جاسکتا ہے کہ ’باہر نکلو، نہیں تو آگ لگا دیں گے‘، جس کے بعد کچھ لوگوں نے درمیان میں آکر دولہا کو بچایا۔ خیال رہے کہ آصف کی دو شادیاں ہوچکی تھیں جبکہ تیسری شادی کرنے کا جا رہا تھا۔

2-ایسا ہی دوسرا واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں شوہرکی دوسری شادی میں پہلی بیوی نے دنبگ انٹری دے کر شوہر کی خوب دھلائی کیاور شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی، اطلاعات کےمطابق بیوی نے شوہر پر تشدد کرتے ہوئے کہا بغیر اجازت دوسری شادی کی جارہی ہے، جس پر دولہا کا کہنا تھاکہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں۔

3- یہاں خاموشی سے دوسری شادی کرنے کا واقعہ نہیں بلکہ اپنی ہی شادی والے دن کسی اور خاتون سے تعلق رکھنے کا معاملہ ہوا، جب ​ایک دلہن نے شادی کے دن ہی اپنے دولہا کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ ا تھا اور اسے معاف کر دیا مگر اس شخص نے بعد ازاں اس خاتون کی زندگی کچھ ایسی اجیرن کی کہ سن کر آپ بھی افسردہ رہ جائیں گے۔

دی مرر ویب سائٹ کے مطابق 36سالہ جیما تھریل نامی خاتون نے بتایا ہے کہ انہوں نے نے شادی کے دن ہی اپنے شوہر اینڈی برفیلڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا لیکن یہ سوچ کر معاف کر دیا کہ شاید وہ شادی کے بعد سدھر جائے گا۔ شادی کی تقریب میں اینڈی نے بہت زیادہ شراب پی اور ہوٹل کے کمرے میں آ کر بے سدھ سو گیا۔ اس دوران میں نے اس کا فون اٹھایا تاکہ اس کافیس بک سٹیٹس ’شادی شدہ‘ کر دوں۔

میں نے فون کھولا تو یہ دیکھ کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کا کسی اور عورت کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ فون میں ان کی چیٹنگ موجود تھی اور شادی کے روز بھی اس خاتون کے کئی پیغامات آئے ہوئے تھے۔“

جیما کا کہنا تھا کہ ”یہ دیکھ کر میری شادی کی ساری خوشی غارت ہو گئی تاہم میں نے صبر کیا اور یہ سمجھ کر اسے معاف کر دیا کہ وہ شادی کے بعد ایسا نہیں کرے گا لیکن میرا خیال غلط ثابت ہوا۔ شادی کے 6 ماہ بعد ہی اینڈی نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پہلے تو میں برداشت کرتی رہی لیکن چند ہفتے بعد میں نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور اینڈی کو گرفتار کر کے اسے عدالت سے 4 ماہ قید کی سزا ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More