میرے شوہر نے مجھے کہا کسی ایک چیز کو چن لو ۔۔ مشہور اداکاراؤں کی زندگی شادی کے بعد کیسے بدلی؟

ہماری ویب  |  May 11, 2021

شادی کے بعد سب ہی خواتین کی زندگی یکسر بدل جاتی ہے، ذمہ داری کا بوجھ بڑھ جاتا ہے، گھر والوں کے لئے خود کی خوشی سے زیاہد سوچنا، سب کا خیال کرنا، پھر بچوں کے لئے خود ہی محنت کرنا، ان کی پرورش کرنا، شوہر کی عزت کو بالائے طاق رکھنا، یہ تمام باتیں بولنے میں آسان ہیں، مگر جن نبھانے کی باری آتی ہے تو خواتین و مرد حضرات دونوں کے لئے ہی ایک بڑا چیلنج بن جاتی ہیں۔

بالکل اسی طرح پاکستانی شوبز اداکارائیں بھی ہیں، جنہوں نے شادی کے بعد بہت محنت سے اپنے گر کو بنایا، پیار و محبت کے رشتوں میں جوڑا اور بدلتی ہوئی زندگی کے رنگ میں ڈھل گئیں، کچھ نے شوق کو بھی ترجیح دی اور اب اداکارہ و ماڈل بن گئیں، اور کچھ نے فارغ اوقات میں اداکاری کو مشغلے کے طور پر چُن لیا۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ پاکستانی اداکاراؤں کی زندگی شادی کے بعد کیسے بدلی اور کس طرح انہوں نے شادی کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب یہ ایک کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

صباء فیصل

اداکارہ صباء فیصل جو کہ مختلف ڈراموں میں ماں کا کردار نبھاتی نظر آتی ہیں ان کو ہمیشہ سے ہی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کرداروں میں نظر آتی ہیں۔ ان کے مداح اکثر ان کے بارے میں مختلف معلومات جاننا چاہتے ہیں، مگر یہ چونکہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ تصاویر اور معلوماتی شیئر پوسٹ نہیں کرتی ہیں۔ صباء فیصل کی عمر 63 سال ہے، یہ 31 جنوری 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کی 3 بہنیں ہیں، جنکے نام یہ میڈیا پر نہیں بتاتی ہیں۔ ان کے 3 بھائی ہیں، جس سے یہ بہت محبت کرتی ہیں۔ صباء ڈراموں سے آنے سے قبل نیوز اینکر تھیں۔ لیکن پھر انہوں نے ڈرامے اور فلموں کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ ان کے 2 جڑواں بیٹے اور ایک بیٹی ہے، ان کے تینوں بچے شادی شدہ ہیں۔

٭ صباء ایک انٹرویو میں کہتی ہیں کہ: '' میں 3 بھائیوں کے بعد پیدا ہوئی تھی، پورے خاندان میں سب کی لاڈلی تھی، اور سب کا خوب فائدہ اٹھایا اور کوئی مجھے ذرا سا بھی ڈانٹ دے تو میں چیختی چلاتی تھی، جس پر سب سے میں نے خوب محبت لوٹی، یہ محبت اور پیار ہی تھا جس کی وجہ سے میری ماموں زاد بھائی یعنی فیصل کے ساتھ پسند کی شادی ہوگئی تھی۔''

ایک انٹرویو کے دوران صباء نے بتایا کہ: '' میرا ایک کپڑوں کا کاروبار تھا اور میں وہ چلاتی تھی، ایک ڈرامہ کسی کے اقرار پر کیا تھا جس کے بعد مجھے آفرز ملنا شروع ہوئیں، زیادہ تر آفر کراچی کی ہوتی تھیں اور میں لاہور میں رہتی تھی، تو ایک دن میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ تمھیں کیا کرنا ہے؟ کوئی ایک نام چن لو، دونوں کشتیوں میں سوار ہوگی تو جلدی ہی بوڑھی ہو جاؤ گی، میں نے ایک ہفتے کے بعد فیصلہ لیا کہ میں کپڑوں کا کاروبار چھوڑ کر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھوں گی، میری زندگی میں ہر لمحہ بہت حسین گزرا، میرا شوہر مجھے سمجھتا ہے، میری ہر بات کو مانتا ہے، میں نے جہاں شادی کے بعد رشتوں کو بدلتے دیکھا، زندگی کو آگے بڑھتے دیکھا وہیں شوہر کی محبت اور شوبز کی دنیا میں آنے کے بعد زندگی کا بدلاؤ بھی دیکھا، میں سمجھتی ہوں کہ میں ایک کامیاب عورت ہوں جس نے بچے بھی پالے، شوہر کے ساتھ تعلقات بھی اچھے ہیں اور کام پر بھی بھرپور توجہ ہے۔ ''

حنا خواجہ بیات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔انہوں نےمشہور ڈرامہ سیریل ہمسفر ، تلخیاں ، آؤں ذرا اور زندگی گلزار ہے جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جہر دکھائے۔ حیران کن طور پر انہوں نے اپنی اداکاری سے پاکستان سمیت بھارت دونوں میں ناظرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں انہیں بہت کامیابیاں حاصل کرنی ہیں ابھی تو کچھ حاصل نہیں کیا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اداکاری میں کیسے آنا ہوا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار کرنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا، درحقیقت میرے خاندان میں کوئی بھی میڈیا انڈسٹری میں موجود ہی نہیں ہے تو ایک چینل کی مالکن نے کہا کہ انہیں اداکار کرنا آتی ہے تو ان کی وجہ سے میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور میری یہ خوش قسمتی ثابت ہوئی۔

میرا شوہر مجھے پر مکمل یقین رکھتا ہے، ہمارا ایک دوسرے پر بھروسہ بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ میں ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ ماں بن کر نہیں جاتی، ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے قابلِ عزت ہیں اور یہ بات سمجھتے بھی ہیں۔ ہمیں محبت ہے اسی لئے ایک دوسرے کا ساتھ بھی دیتے ہیں، قدر بھی کرتے ہیں۔

شادی کے بعد میری زندگی اس وقت بدلی جبکہ میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، ظاہر ہے گھر والوں سے اتنا دور کبھی نہیں تھی، جتنا کام کے بعد ہوئی مگر پھر مجھے رشتوں کی اہمیت کا احساس زیادہ ہونے لگا، کامیاب اداکارہ بھی بنی اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے ہر کردار بہت اچھا ملا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More