ان کی 16 بیویاں اور 150 بچے ہیں ۔۔ جانیں اس شخص کی دلچسپ کہانی جس نے دنیا بھر کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  May 13, 2021

براعظم افریقا کے ملک زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کی 16 بیویاں اور 151 بچے ہیں جبکہ اس نے 17 ویں شادی کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی میرر کی رپورٹ کے مطابق 66 سالہ مشیک نینڈورو کا کہنا ہے کہ ان کی سب اہم نوکری اپنی بیویوں کا خیال رکھنا ہے۔

ایک انٹرویو میں مشیک نینڈورو نے کہا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ جلد نوجوان لڑکی سے 17 ویں شادی کر لے۔ اس نے امید ظاہر کی کہ دسمبر میں اس کی شادی ہو جائے گی۔

مشیک نے کہا ہے کہ میں دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوں میرے بچے مجھے تحائف اور پیسے لا کر دیتے ہیں جب کہ میری بیویاں میرا خیال رکھتی ہیں، گھر کی صفائی کرتی ہیں اور مجھے اچھا کھانا بنا کر کھلاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری سو بیویاں اور ایک ہزار بچے ہوں۔

فوج سے ریٹائر ہونے والے زمبابوین شہری کا کہنا تھا کہ وہ کوئی اور نوکری نہیں کرتے بلکہ بیویوں کا خیال رکھنا ہی ان کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیویاں میرا بہت خیال رکھتی ہیں اور جب میں کسی کا بنایا ہوا کھانا واپس بھیج دیتا ہوں تو وہ مجھ سے خفا نہیں ہوتی کیونکہ ان کو معلوم ہے میں یہ اس لیے کرتا ہوں تاکہ وہ بہتر کھانا پکا سکیں۔

مشیک نے بتایا کہ اس کی تمام بیویاں اور بچے اس سے بہت خوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More