اداکارہ متھیرا کے والد انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  May 13, 2021

اداکارہ و میزبان متھیرا کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

اداکارہ متھیرا نےانسٹا گرام پر اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

متھیرا کا اپنی پوسٹ میں والد کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرا پہلا پیار، میرا دوست، میرا یقین، میرے والد بہت جلد اوپر چلے گئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ آپ بہتر جگہ پر ہوں گے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آنسووں سے آپ واپس آسکتے تو ابھی آپ زندہ ہوتے لیکن ہمارے پاس زندگی دینے کی کوئی طاقت نہیں ہے، بابا میں آپ سے دوبارہ ملنے تک آپ کے لیے دعائیں کرتی رہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More