دنیا کا سب سے امیر ترین کھلاڑی کون؟

ہم نیوز  |  May 14, 2021

امریکہ کے معروف میگزین فوربز نے سال 2021 کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

فوربز کی فہرست کے مطابق ایم ایم اے فائٹر کونر میگریگر 180 ملین ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑی و ایتھلیٹ ہیں۔

ان کے بعد بارسیلونا کے فٹ بال لیونل میسی کا نمبر آتا ہے جو 130 ملین ڈالر مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں۔

پورتگال کے فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈ جو آج کل اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کی نمائندگی کرتے ہیں 120 ملین ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

اس فہرست میں امریکی فٹ بالر ڈیک پرسکوٹ 107 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے، باسکٹ بال پلیئر لیبرون جیمز 96 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں جب کہ فرنچ کلب پی ایس جی کے کھلاڑی نیمار 95 ملین ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹینس کے معروف کھلاڑی راجر فیڈرر کے اثاثوں کی مالیت 90 ملین ڈالر ہے جب کہ لیوس ہمیلٹن جو کہ کار ریسر ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 82 ملین ڈالر ہے۔

فوربز کی فہرست ٹام بریڈی 76 ملین ڈالر کے ساتھ نویں اور کیون ڈیورنٹ 75 ملین ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More