بٹ کوائن یا ایتھیریم، کیا بہتر ہے؟

سماء نیوز  |  May 15, 2021

بٹ کوائن کا شمار دنیا کی پہلی اور سب سے گراں قدر کرپٹو کرنسی میں ہوتا ہے۔اس سال اس کی مالیت میں دگنا اضافہ ہوا۔ تاہم اس کی ہم عصر کرنسی ایتھیریم کی مالیت اس دوران 5.6 گنا بڑھی۔ یہ بٹ کوائن کے مقابلے میں 450 فیصد زیادہ ہے۔ دونوں کے تقابلی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایتھیریم کی مالیت میں اضافہ بٹ کوائن کی مالیت سے زیادہ مستحکم رہا۔ عید کے روز، بٹ کوائن کریش کرگیا۔ کیونکہ ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت کےبدلے ان کا ادارہ اب بٹ کوائن وصول نہیں کرے گا جبکہ اس دوران ایتھیریم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کے پاس رہی۔ یہ کس بات کی نشان دہی کرتا ہے؟ کیا ایتھیریم بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دے گا، یا پھر بٹ کوائن کی واپسی ہوگی؟ دونوں میں سے کس کرنسی میں سرمایہ کاری بہتر رہے گی؟ ان تمام سوالات کے جوابات کے لیے سماء منی کے فاروق بلوچ کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

نوٹ

اس رپورٹ کا مقصد اپنے ناظرین اورپڑھنے والوں کوذاتی مالیات (پرسنل فنانس ) کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرنا ہے۔سماء ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی معلومات کا مقصد مالی لحاظ سے مشاورت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More