فلسطینی نوجوان نے چیک پوسٹ پر گاڑی چڑھادی، 7 اسرائیلی فوجی زخمی

ہم نیوز  |  May 17, 2021

فلسطین: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 7 فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گاڑی چڑھانے والے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے زخمی فوجیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ الجراح جانے والی سڑک پر پیش آیا جہاں قائم چیک پوسٹ سے فلسطینی نوجوان نے گاڑی ٹکرادی۔

میڈیا کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے 7 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین: اقوام متحدہ نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف گزشتہ دنوں بھی دو کمسن فلسطینی بچوں نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں نے بچوں کو شہید کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More