گرمی کی شدت کو ختم کرنے کے لیے پیاز اس طریقے سے استعمال کریں ۔۔ جانیں پیاز کے 4 انمول و قیمتی فوائد

ہماری ویب  |  May 18, 2021

گرمی کے توڑ کے لیے پیاز کو اہم ترین سبزی سمجھا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فوائد بھی موجود ہیں جو آپ کو شاید ہی معلوم ہوں گے۔

جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ پیاز ہمارے ہر کھانے کا اہم ترین جُز ہے اور پاکستانی باورچی خانوں میں جہاں اسے کھانے کیساتھ پکایا جاتا ہے وہاں بطور سلاد بھی پیش کیا جاتا ہے۔ پیاز اینٹی آکسائیڈینٹس، اینٹی اینفلامیٹری خُوبیوں سے بھرپُور ہوتی ہے جس میں موجود وٹامنز اور منرلز ہماری صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور جدید تحقیق کے مُطابق یہ بُرے کولیسٹرال کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں انتہائی مدد گار کھانا ہے اور دل کو تقویت دیتا ہے۔

آج ہم پیاز کے 4 اہم فائدے آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ مستفید ہوں گے۔

جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے

آج کل کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور سورج پورے شہر میں آگ برسا رہا ہے، ایسے میں ہمیں ان کھانوں کا انتخاب کرنا ہے جو ہماری صحت اچھی رکھ سکیں۔ ایسے میں پیاز کا شمار بھی ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو گرمی کا دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مُطابق پیاز کے اندر ایسا آئل ہوتا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ گرمیوں کی دوپہر میں اسے بطور سلاد لازمی استعمال کریں۔

پیاز ہیٹ اسٹروک سے بچاتی ہے

گرمی میں دُھوپ کی شدت سے بُخار ہو جانا عام بات ہے اور جب درجہ حرارت بڑھتا ہے اور ہوا گرم ہو کر لُو کی طرح چلنا شروع ہوتی ہے تو یہ جسم کے اندر مختلف امراض کو جنم دیتی ہے اس لیے گرمی کے موسم میں دوپہر کے وقت باہر جانے سے پہلے ایک پیاز اپنے ساتھ رکھیں اور اس کے رس سے ہاتھوں اور پاؤں کےتلووں کی اچھی طرح مالش کر دیں پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنے کا باعث بنے گا۔

گرمی کے موسم میں بدہضمی اور اسہال

عام طور پر گرمیوں کے موسم میں بہت سے افراد کو بدہضمی اور اسہال کیساتھ فوڈ پوائزن جیسی بیماریوں کی شکایت رہتی ہے اور اس موقع پر پیاز جادو کا کام کرتی ہے، کرنا صرف یکہ ہے کہ ایک پیاز اور اجوائن کو پیس لیں اور اس کا عرق بنا لیں اور اس میں تھوڑا کالا نمک شامل کر کے روزانہ استعمال کریں یہ آپ کے نظام انہظام کو گرمی کی شدت میں بھی بہترین طریقے سے چلائے گا۔

سر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے معاون

گرمی کی شدت سے جب سر کے اندر پسینہ آتا ہے تو یہ جہاں سر میں خارش اور خُشکی سکری کا باعث بنتا ہے وہاں بالوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور اس موسم میں سر کی گرمی اگر دماغ کو چڑھ جائے تو اچھا خاصا آدمی غش کھا جاتا ہے لیکن پیاز ان سب پریشانیوں کا حل ہے۔

پیاز کا رس نکال لیں اور اس میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے سر میں لگا لیں یہ جہاں آپ کے بالوں کو گھنا لمبا اور خُوبصورت بنائے گا اور نیند کو بہتر بنائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More