گاڑی کے اندر ڈرائیور کی سیٹ کے اوپر یہ ہینڈل کیوں نہیں ہوتا؟ جانیں

ہماری ویب  |  May 18, 2021

اکثر کاروں میں چند اہم خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ وہ کس لیے ہوتی ہیں اور ان کا کیا مقصد ہوتاہے۔ کیا آپ نے کبھی اپنی گاڑی کے دروازوں کے اوپر نصب اِن ہینڈلز کا استعمال کیا ہے؟ یقینا آپ کو اس کے اصلی مقصد کے بارے میں علم نہیں ہوگا۔

اگر آپ نہیں جانتے تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

یہ ہینڈلز کس لیے ہوتے ہیں؟

دراصل یہ گاڑی کے دروازے کے اوپر موجود ہینڈلز اس لیے نہیں ہوتے کہ بیٹھ کر انہیں پکڑ لیا جائے تاکہ جھٹکوں سے محفوظ رہا جا سکے بلکہ یہ ہینڈلز اس لیے ہوتے ہیں تاکہ آپ اس کو پکڑ کر گاڑی کے اندر اور باہر بیٹھ سکیں۔

ڈرائیور کی سیٹ کے اوپر یہ ہینڈل کیوں موجود نہیں ہوتا؟

اس کی چند مختلف وجوہات ہیں جیسے کہ گاڑیاں تیار کرنے والی چند مینوفیکچرنگ کمپنیاں ڈرائیور کی جانب اس آرام دہ فیچر کو لگانا چھوڑ دیتی ہیں۔ ایسا کرنے کا بنیادی مقصد یقیناًاخراجات کی بچت ہے۔آپ اکثر دیکھتے ہوں گےکہ یہ ہینڈل زیادہ تر سستی کاروں سے غائب ہوتے ہیں۔

کچھ کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کا خیال ہے کہ ڈرائیورز ان ہینڈلز کا استعمال کم ہی کرتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس اسٹیئرنگ وہیل ہے جس پر ان کا ہاتھ مضبوط رہتا ہے۔ تو اصل وجہ یہی ہے کہ کار بنانے والی کچھ کمپنیاں اس فیچر کو نصب کرنا ضروری نہیں سمجھتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More