انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کر دی

ہم نیوز  |  Jun 10, 2021

سویٹزرلینڈ: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جاری کردی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان عالمی درجہ بندی میں 18ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت، ملائیشیا، کوریا اور جاپان انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان سے آگے ہیں۔

رینکنگ کے مطابق بھارت چوتھے، ملائیشیا 11ویں، جاپان 15ویں اور کوریا 16ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا نمبر ون ، بیلجیئم دوسرے اور نیدرلینڈز تیسرے نمبر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عالمی درجہ بندی میں پاکستان 2 سال سے 17ویں نمبر پر تھا تاہم ویلز نے یہ پوزیشن بھی پاکستان سے چھین لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More