کورونا کہا موجود، اب الارم کی مدد سے معلوم کرنا ممکن؟

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

برطانوی سائنسدانوں نے ایک اور دعویٰ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔

لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چھت پر لگا الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔

کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا۔

جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔

یاد رہے کہ لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہیں تاہم تفصیل جائزہ لیا جانا باقی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More