جو مرد بیویوں کی خاطر والدین کی بیعزتی کرتے ہیں، خدا انہیں رسوا کرتا ہے ۔۔ ڈرامہ اولاد کی آخری قسط پر لوگوں کے غمگین تبصرے

ہماری ویب  |  Jun 14, 2021

ماں باپ کا جو دل دکھاتا ہے وہ کبھی سکون اور آرام نہیں پاتا، نہ زندگی میں اور نہ مرنے کے بعد اس کو کوئی اچھے الفاظ میں یاد رکھتا ہے کیونکہ انسان کی زندگی کا سرمایہ ہی اس کے والدین ہیں، کہا جاتا ہے والدین کی خدمت جس نے ان کی حیات میں نہ کری اس سے بڑا بد نصیب شخص کوئی نہیں ہوسکتا ہے اور یہ المیہ ہے ہماری قوم کے کچھ لوگوں کا جو والدین کی صاف نیت اور نیک دلی کو نہیں پہچان پاتے اور اپنی مرضی کی خاطر والدین کا دل دکھاتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل اولاد کی آخری قسط دیکھ کر لوگوں کا دل بھر آیا، کوئی خوب رویا تو کسی نے اپنے دل کی بھڑاس کمنٹ پر نکالی۔ جب سے یہ ڈرامہ شروع ہوا اس وقت سے لے کر اب تک صرف اور صرف اس ڈرامے میں معاشرے کی حقیقت کو لوگوں نے واضح طور پر قبول کیا اور ہر قسط کے بعد لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ کیسی اولاد ہے جو والدین کے بڑھاپے کا بھی سہارا نہ بن سکی۔

آخری قسط کے پہلے اور دوسرے پارٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے باسط نامی صارف نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کو ڈرامے کی کہانی ایک جملے میں سمجھ آگئی۔ انہوں نے کہا کہ: ''

جو مرد بیویوں کی خاطر والدین کی بیعزتی کرتے ہیں، خدا انہیں رسوا کرتا ہے۔'' وہیں ایک صارف نے کہا کہ بیویوں کی مرضی پر چلتے وقت آنکھیں بند نہ کریں بلکہ یہ ضرور سوچ لیں کہ والدین کی کوئی غلطی ہے بھی یا نہیں اور اگر غلطی ہے تو مل بانٹ کر بات کرکے معاملات میں سدھار لے آئیں یوں والدین کی بے حرمتی کرنا ان کو گھر سے نکالنا کسی پریشانی کا حل نہیں ہے۔ ''

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More