’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، فرانسیسی شخص اور کبوتر کی دوستی کی کہانی

اردو نیوز  |  Jun 18, 2021

فرانس میں 80 سالہ زاویر بوگے جب اپنی بائیسکل پر کہیں جاتے ہیں تو سفید رنگ کا خوبصورت کبوتر ان کے ہیٹ پر بیٹھا ہوتا ہے۔ جب وہ اپنی ورکشاپ میں کام کر رہے ہوتے ہیں تو کبوتر اوزاروں کے ساتھ کھیلتا ہے، اور جب وہ پودوں کو پانی دیتے ہیں تو پالتو کبوتر ان کے کندھے پر بیٹھ کر محظوظ ہوتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق زاویر بوگے نے ریٹائرمنٹ کے بعد اس کبوتر کو پالا جس کا نام انہوں نے ’بلانچون‘ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کبوتر کے ساتھ رہنے کی خواہش ہے کیونکہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔‘

زاویر بوگے کو یہ کبوتر گھر کے پاس زمین پر گرا ملا، جو بلی کے حملے سے بچ کر بھاگا تھا۔ انہوں نے اسے اٹھایا نہیں تھا اور گھر لوٹ گئے۔

لیکن جب انہوں نے اپنی بیوی سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ کبوتر کے بچے کو اٹھایا کیوں نہیں۔ اس طرح وہ واپس گئے اور کبوتر کو اٹھا کر گھر لے آئے۔

’میں بلانچون کو اپنی جیب میں ڈال کر گھر لے آیا۔‘

لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کبوتر کی ٹریننگ کیسے کی تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ اس میں کوئی مہارت نہیں ہے بلکہ باہمی احترام ہے جس کی وجہ سے کبوتر کا ان کے ساتھ لگاؤ ہے۔

لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کبوتر کی ٹریننگ کیسے کی (فوٹو: روئٹرز)ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی جانور کے ساتھ رشتہ قائم کر سکتا ہے۔ بقول ان کے اس کے لیے ’آپ کو صبر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ وہ کس طرح زندگی گزارتے ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More