مظلوم کو ذمہ دار قرار دینا عمران خان کی پست سوچ کا عکاس ہے، مریم نواز

بول نیوز  |  Jun 24, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجرم کے بجائے مظلوم کو ذمہ دار قرار دینا عمران خان کی پست سوچ کا عکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو بچے زیادتی کا نشانہ بنے، کیا اس لیے بنے کہ انہوں نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اس شخص نے اتنی عجیب بات کی ہے، اسے کیا نام دوں؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم کی بات سے زیادتی کے شکار بچوں کے والدین کو بہت تکلیف پہنچی ہو گی، یہ بہت بری سوچ ہے، اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More