ٹوکیو اولمپکس کا آغاز آج سے ہو گا ۔۔ جانیے بڑے ایونٹ میں کتنے پاکستانی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 23, 2021

ٹوکیو اولمپکس کا آغاز آج سے ہو گا اور اس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی آج ہی ہو گی ۔پاکستان کے 10 کھلاڑی اس بڑے ایونٹ میں شرکت کریں گے اور ان 10 کھلاڑیوں میں ارشد ندیم ، نجمہ پروین اور ماہ نور شہزاد سر فہرست ہیں۔ مزید یہ کہ ان تینوں کھلاڑیوں کا تعلق محکمہ واپڈا سے ہے۔ دنیا بھر سے ساڑھے 11 ہزار افراد اس بڑے ایونٹ میں شریک ہو نگے۔

اور 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔ یہاں کھیلوں کے دیوانوں کیلئے یہ کچھ اچھی خبر نہیں ہے کہ اولمپکس ولیج میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔اس کے علااوہ 87 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 12 ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر ہی ہو گا اور یہ بڑا ایونٹ 8 اگست 2021 تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More