مجھے تو چکر ہی آگئے جب پان کھایا تو ۔۔ سابق کپتان وسیم اکرم کراچی کے کلچر کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 23, 2021

سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے اپنے دیگر سابق کھلاڑیوں کیساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ سب کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور اگر بات کریں جاوید میانداد کی تو وہ میرے محسن ہیں ان کی وجہ سے مجھے بہت سی کامیابیاں ملیں ہیں۔ جاوید میانداد نے نجی ٹی وی پر جاوید میانداد سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بتایا کہ ایک مرتبہ جاوید میانداد نے مجھے بھی پان کھلایا تو مجھے چکر آگئے لیکن انکا کہنا تھا کہ جاوید بھائی بہت نفاست سے پان کھاتے تھے۔

بہترین فاسٹ باؤلر کا کراچی اور لاہور کے کلچر سے متعلق کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت غصہ آتا ہے کہ جب کسی جگہ پر پان کی پیک دکھتا ہوں اور کچھ لوگ پان کھا کر جگہ جگہ تھوکتے ہیں جو مناسب بات نہیں۔

اس کے علاوہ انکا اپنے زاتی زندگی کے بارے میں کہنا تھا کہ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد بچوں کو لیکر کراچی آگیا اس وقت بچے چھوٹے تھے تو کچھ وقت انکے ساتھ گزارا اور پھر انہیں اسکول داخل کروا دیا اور انکی تمام تر زمہ داریاں اٹھانے میں مصروف ہو گیا۔

واضح رہے صرف دوستوں اور زاتی زندگی کے بارے میں ہی انہوں نے دلچسپ گفتگو نہیں کی بلکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا بھی ایک یادگار قصہ ناظرین کیساتھ شیئر کیا ، یہ واقعہ یہ تھا کہ پاکستان کی ٹیم کلکتہ میں بھارت کی ٹیم کیساتھ میچ کھیل رہی تھی کہ ٹنڈولکر آؤٹ ہوگیا کیونکہ اتفاق سے شعیب اختر انکے سامنے اگئے تھے اور گیند بھی ڈائریکٹ وکٹوں پر لگی تھی۔

بس تو پھر کیا تھا جیسے ہی ٹنڈولکر آؤٹ ہوئے تو گراؤنڈ میں عوام غصے میں اگئی ارو پتھراؤ شروع کر ڈالا تو ایسے میں میرے پاس سنیل گواسکر آئے اور کہا کہ ٹنڈولکر کو واپس بلا لو اس سے ایک اچھا تاثر جائے گا تو میں نے کہا کہ میںن ہیں بلاؤں گا اگر ایمپائر خود کہے گا تو پھر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More