آئی سی سی نے نئی درجہ بندیوں کا اعلان کر دیا ۔۔ جانیے بابر اعظم کے علاوہ اور کون سا پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں جگہ بنا سکا؟

ہماری ویب  |  Jul 28, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ آیئے جاتے ہیں کہ کون سا پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہے۔

ون ڈے بیٹسمین کی رینکنگ:

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کھلاڑیو کی نئی درجہ بندی کا اعلان کیا ہے ۔ ا س درجہ بندی کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے۔

روہت شرما تیسرے ، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے، آسٹریلاں کے ایرون فنچ پانچویں ، انگلینڈ کے جونی برسٹو چھٹے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں ، کوئنٹن ڈی کوک آٹھویں ، شائے ہوپ نویں اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ:

ون دے کی باؤلرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بھی باؤلر اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا تاہم آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے 2 ، جنوبی افریقا،انگلینڈ اور افضانستان کا 1 باؤلر شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین کی رینکنگ:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلیند کے ڈیوڈ ملان پہلے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اس فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ:

اس رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر ہے ا ور سری لنکا کے وینڈو ڈی سلوا کا دوسرا نمبر ہے، افسوس کیساتھ یہاں بھی کوئی بھی قومی کھلاڑی اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More